Categories: عالمی

اقوام متحدہ میں جیش کمانڈر پر پابندی لگانے کی ہندوستانی امریکی تجویز کوموخر کر رہا ہے چین

چین کا پاکستان کی طرف جھکاؤ عالمی دہشت گردی کے خاتمے کی راہ میں رکاوٹ

نیویارک، 11 اگست (انڈیا نیرٹیو)

پاکستانی دہشت گرد اور جیش محمد کے اعلیٰ کمانڈر عبدالرؤف اظہر پر پابندی لگانے کی ہندوستانی۔ امریکی تجویز کوچین مسلسل ٹال رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد منظور ہونے کے بعد بھی چین اس سے پیچھے ہٹتا دکھائی دے رہا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ چین کی پاکستان سے محبت اس کی بنیادی وجہ ہے۔

چین کا پاکستان کی طرف جھکاؤ کوئی نئی بات نہیں لیکن اب یہ جھکاؤ عالمی دہشت گردی کے خاتمے کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ امریکہ اور بھارت کی قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیر التوا ہے۔ پاکستان میں قائم دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے اعلیٰ کمانڈر عبدالرؤف اظہر پر پابندی لگانے کی اس تجویز کوچین جان بوجھ کر ٹال رہا ہے۔ امریکہ پہلے ہی سال 2010 میں روف کو دہشت گردوں کی فہرست میں ڈال چکا ہے۔ اس کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھی رؤف کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد منظور کی گئی لیکن اب چین اس سے پیچھے ہٹتا دکھائی دے رہا ہے۔

پاکستان میں قائم دہشت گرد تنظیم جیشِ محمد کے چیف آپریٹیو مفتی عبدالرؤف اصغر نے 1999 میں صرف 24 سال کی عمر میں انڈین ایئر لائنز کے آئی سی-814 طیارے کو ہائی جیک کرنے کی سازش رچی تھی۔ طیارے میں 173 افراد سوار تھے۔ طیارہ ہائی جیک کرنے کی وجہ سے بھارت کو رؤف کے بڑے بھائی اور جیش کے سربراہ مسعود اظہر کو رہا کرنا پڑا۔ اس کے بعد سے رؤف کو ہندوستان کے پانچ انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ اصغر کا نام ہندوستان میں جیش کے دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی میں سامنے آیا ہے، جس میں 2001 میں جموں و کشمیر اسمبلی پر حملہ، پارلیمنٹ حملہ، پٹھانکوٹ حملہ، نگروٹا اور کٹھوعہ کیمپوں پر حملہ اور پلوامہ دہشت گردانہ حملہ شامل  ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago