Categories: عالمی

چین کو پڑوسی ممالک کوڈرانے اوردھمکانے سے بازآنے کی ضرورت ہے: واشنگٹن

واشنگٹن ، 03 فروری (انڈیا نیرٹیو)

بھارت چین سرحد کے ساتھ جاری تعطل کے درمیان ، بائیڈن انتظامیہ نے پیر کو کہا کہ چین کو پڑوسی ممالک کوڈرانے اوردھمکانے سے بازآنے کی ضرورت ہے۔ واشنگٹن نے یہ بھی کہا ہے کہ دونوں ممالک کی سرحدی صورت حال پر ان کی گہری نظرہے۔

ایک اعلیٰ عہدے دار نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ واشنگٹن اسٹریٹجک اعتبار سے اہم ہند بحر الکاہل کے خطے میں ہندستانی مفادات کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ بائیڈن انتظامیہ کا یہ پہلا رد عمل ہے جو ہندوستان اور چین کی سرحد کے ساتھ جھڑپوں کے سلسلے میں ہے۔

وائٹ ہاؤس قومی سلامتی کونسل (این ایس سی) کی ترجمان ایملی جے ہورن نے کہا کہ ’’ ہم نے صورت حال پر گہری نظر رکھی ہے۔‘‘ہم ہندستان اور چین کی حکومتوں کے مابین جاری مذاکرات سے آگاہ ہیں اور ہم سرحدی تنازعات کے پر امن حل کے لیے براہ راست بات چیت کی حمایت جاری رکھیں گے۔ وہائٹ ہاﺅس کی ترجمان ہندستانی علاقوں پر چین کے قبضہ کرنے کی حالیہ کوششوں سے متعلق سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ ہمسایہ ممالک کو ڈرانے کے لئے بیجنگ کی مسلسل کوششوں سے امریکہ کو تشویش لاحق ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ’’ہم ہند بحر الکاہل کے خطے میں مشترکہ خوشحالی ، سلامتی اور اقدار کو آگے بڑھانے کے لیے اپنے دوستوں ، شراکت داروں اور ساتھیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘

امریکہ کے نومنتخب وزیر خارجہ نے بھی چین پر دنیا بھر میں کوروناوائرس پھیلانے کا الزام لگایا

امریکہ کے نومنتخب وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے بھی چین پر دنیا بھر میں کوروناوائرس پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیجنگ کو چاہیے کہ وہ شفاف طریقے سے وائرس سے متعلق دنیا کے ساتھ معلومات شیئر کرے۔ یادرہے کہ سابق سکریٹری خارجہ مائک پونپیو نے بھی اس وبا کے پھیلاو کا ذمہ دار چین کو قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس وائرس کے بارے میں معلومات بروقت دستیاب کردی جاتی تو اس وبا سے بچا جاسکتا تھا۔

ایک انٹرویو میں ، بلنکن نے کہا کہ چین وائرس کے بارے میں معلومات شیئرکرنے میں ناکام رہا ہے اور ہمیں اس کا جوابدہ ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا ، ’ کورونا وائرس کا پتہ پہلے چین میں پایا گیا تھا ، لیکن آج بھی یہ عالمی برادری کو مکمل معلومات فراہم نہیں کررہا ہے۔ بیجنگ میں شفافیت کا فقدان ایک سنگین مسئلہ ہے اور یہ جاری ہے۔‘

بلنکن نے کہا کہ چین کوکورونا وائرس سے متعلق معلومات کی فراہمی کے لیےاقدامات کرنا ہوں گے اور یہ بھی یقینی بنانا ہوگا کہ اس نے جو معلومات فراہم کی ہیں وہ مکمل طور پر درست ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago