کراچی ، 03 فروری (انڈیا نیرٹیو)

پاکستان کے شہر کراچی کے پوش علاقے میں کار میں سوار ایک خاتون سمیت چار افراد کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ یہ چاروں ٹکٹاک ایپ پرویڈیوز بناکرشیئر کرتے تھے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ یہ ویڈیوز بنا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق دو کی شناخت مسکان اور عامر کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسرے دو افراد اس کے دوست ریحان اور سجاد ہیں۔ مسکان نے پیر کو عامر کو ملاقات کے لیے بلایا۔ جس کے بعد عامر کار میں اپنے دونوں دوستوں کے ساتھ مسکان کے پاس آیا۔

چاروں شہر میں گھوم رہے تھے اور ٹکٹاک کے لیے ویڈیو بھی بنا رہے تھے۔ تبھی نامعلوم حملہ آوروں نے انہیں گولی مار کر ہلاک کردیا۔لڑکی کار میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی اور تینوں افراد کار کے باہر تھے

لڑکی کی کار میں لاش ملی جب کہ تینوں نوجوان کار کے باہر تھے۔ مرنے والے تینوں نوجوانوں کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔ جس میں وہ شہر کے علاقے اتحاد ٹاﺅن میں ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بنا رہے ہیں۔پاکستان میں اکتوبر میں چینی ایپ ٹکٹاک پر پابندی عائد کردی گئی تھی ، لیکن نو دن کے بعد یہ پابندی واپس لے لی گئی تھی۔

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…