Categories: عالمی

نیپال کی زمین پر قبضے کے بعد سرحد پر باڑ لگا رہا ہے چین

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
نیپال کی زمین پر قبضہ کرنے کے بعد اب چین نے بغیر کسی مشورے کے نیپال کے ساتھ سرحد پر باڑ لگانا شروع کر دیا ہے۔ چین نیپال کے ضلع گورکھا کے علاقے داش گزاعلاقے میں سرحد پر باڑ لگا دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چین نے سرحد پار سے نیپالیوں کی نقل و حرکت پر یکطرفہ پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سے قبل چین نے نیپال کے ضلع ہملا کی زمین پر قبضہ کر کے فوجی چوکی قائم کر رکھی ہے۔چین کا دعویٰ ہے کہ نیپال اس کا دوست ملک ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے نیپال کے علاقے ہملا میں سرحد پر ستون کے باہر گھر بنائے ہیں جو نیپال کی حدود میں آتا ہے۔ سرحد پر یکطرفہ باڑ لگانے کی خبروں کے بعد اب نیپال کے سرکاری ترجمان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے 1414 کلومیٹر طویل سرحد کی مشترکہ تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین اور نیپال دونوں مشترکہ ٹیم تعینات کریں گے۔ یہ ٹیم سرحد پر موجود ستون کا معائنہ کرے گی۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ترجمان نے کہا کہ دونوں فریقین نے باہمی مشاورت دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سے قبل یہ انکشاف ہوا تھا کہ چین نے گورکھا ضلع کے روئیلا سرحدی مقام پر باڑ لگا دی ہے۔ چین نے اس بارے میں نیپالی فریق کو کچھ نہیں بتایا۔ ساتھ ہی چین نے دعویٰ کیا کہ دونوں فریقین نے 1960 میں ہی سرحدی تنازعہ طے کر لیا تھا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago