Urdu News

نیپال کی زمین پر قبضے کے بعد سرحد پر باڑ لگا رہا ہے چین

نیپال کی زمین پر قبضے کے بعد سرحد پر باڑ لگا رہا ہے چین

نیپال کی زمین پر قبضہ کرنے کے بعد اب چین نے بغیر کسی مشورے کے نیپال کے ساتھ سرحد پر باڑ لگانا شروع کر دیا ہے۔ چین نیپال کے ضلع گورکھا کے علاقے داش گزاعلاقے میں سرحد پر باڑ لگا دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چین نے سرحد پار سے نیپالیوں کی نقل و حرکت پر یکطرفہ پابندی عائد کر دی ہے۔ اس سے قبل چین نے نیپال کے ضلع ہملا کی زمین پر قبضہ کر کے فوجی چوکی قائم کر رکھی ہے۔چین کا دعویٰ ہے کہ نیپال اس کا دوست ملک ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے نیپال کے علاقے ہملا میں سرحد پر ستون کے باہر گھر بنائے ہیں جو نیپال کی حدود میں آتا ہے۔ سرحد پر یکطرفہ باڑ لگانے کی خبروں کے بعد اب نیپال کے سرکاری ترجمان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے 1414 کلومیٹر طویل سرحد کی مشترکہ تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین اور نیپال دونوں مشترکہ ٹیم تعینات کریں گے۔ یہ ٹیم سرحد پر موجود ستون کا معائنہ کرے گی۔

ترجمان نے کہا کہ دونوں فریقین نے باہمی مشاورت دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس سے قبل یہ انکشاف ہوا تھا کہ چین نے گورکھا ضلع کے روئیلا سرحدی مقام پر باڑ لگا دی ہے۔ چین نے اس بارے میں نیپالی فریق کو کچھ نہیں بتایا۔ ساتھ ہی چین نے دعویٰ کیا کہ دونوں فریقین نے 1960 میں ہی سرحدی تنازعہ طے کر لیا تھا۔

Recommended