Categories: عالمی

چین کا خزانہ ہورہا ہے خالی، حکومت نے بڑھائی ریٹائرمنٹ کی عمر، نئی پالیسی سے بڑھے گی بے روزگاری

بیجنگ، 28 مارچ (انڈیا نیرٹیو)

چین کی حکومت اپنی بگڑتی ہوئی معاشی حالت کے باعث ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کر رہی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) نے یکم مارچ سے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی پالیسی پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔

سوشل سکیورٹی پنشن فنڈز کی مناسب دستیابی نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کو اس پالیسی پر عمل درآمد کرنا پڑ رہا ہے۔ سی پی سی نے 30 دسمبر کو  14ویں پانچ سالہ منصوبے میں نیشنل ایجنگ ڈیولپمنٹ اینڈ ایلڈرلی کیئر سروس سسٹم کا بندوبست کیا تھا۔

یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سڈنی کے پروفیسر اور چینی معاملوں کے ماہر فنگ چونگئی نے کہا کہ اس کی واحد وجہ یہ ہے کہ پیسے نہیں بچے ہیں۔ مقامی حکومتوں کی آمدنی محدود ہے، جب کہ اخراجات بڑھ رہے ہیں۔ چینی ڈیجیٹل پلیٹ فارم ٹینسینٹ ڈاٹا کے مطابق سال 2013 سے ہی اس پالیسی پر کام چل رہا تھا لیکن مزدوروں کی شدید ناراضگی کی وجہ سے اس پر عمل درآمد میں تاخیر ہوئی۔

فنگ کا کہنا ہے کہ سی پی سی کے سخت خاندانی منصوبہ بندی نے آبادی کے قدرتی قانون کو تباہ کر دیا۔ اس سے نہ صرف مردوں اور عورتوں کی آبادی میں گہرا خلا پیدا ہوا بلکہ ملک کے سامنے لیبر فورس کا ایک بہت بڑا بحران بھی کھڑا ہو گیا۔ ملازمین کی دیر سے ریٹائرمنٹ کی نئی پالیسی سے بے روزگاری کا نیا بحران پیدا ہو گا کیونکہ ہر سال لاکھوں نوجوان اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے بھی روزگار حاصل نہیں پائیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago