مایوسی کا ایک وسیع احساس چینی عوام میں دن بدن بڑھتا جارہا ہے:رپورٹ
بیجنگ، 12نومبر
چینی صدر شی جن پنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 20ویں قومی کانگریس کو’مکمل کامیابی‘ قرار دیا ہے، جہاں انہوں نے تیسری مدت حاصل کی ہے۔ سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے رپورٹ کیا کہ تاہم، پارٹی کو دہائیوں کے سب سے مشکل دور سے نمٹنا ہو گا کیونکہ چین میں عوام میں مایوسی کا ایک وسیع احساس دن بدن بڑھتا جارہا ہے۔
شی جن پنگ کی قیادت میں سی سی پی حکومت کو درپیش سب سے اہم چیلنج چینی معیشت کی سست روی ہے۔ سڈنی مارننگ ہیرالڈ میں لکھتے ہوئے، یون جیانگ نے مشورہ دیا کہ 1970 کی دہائی کے آخر میں اصلاحات کے بعد سے، سی سی پی کا لوگوں کے ساتھ سماجی معاہدہ اقتصادی ترقی اور معیار زندگی میں مسلسل اضافے کی بنیاد پر قائم ہے۔
اگرچہ شی جن پنگ نظریہ کی اہمیت پر مرکوز ہیں لیکن چین کے عوام کے لیے اقتصادی ترقی اہم ہے۔ 2000اور 2010 کی دہائی کے معاشی عروج کے دنوں کے مقابلے میں، چین میں لوگ اب اس بات پر یقین نہیں رکھتے کہ ان کا معیار زندگی بہتر ہوگا یا اگلی نسل بہتر زندگی گزارنے کے قابل ہو جائے گی۔
یہ مایوسی چین کے نوجوانوں میں خاص طور پر نظر آتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، شہری نوجوانوں کی بے روزگاری 20 فیصد تک پہنچ گئی ہے، ان میں سے بہت سے لوگ کام تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کچھ خود کام سے مایوس بھی ہیں۔
“لیٹنگ فلیٹ” تحریک جو کہ ریاستہائے متحدہ یا آسٹریلیا میںخاموش چھوڑنے کے مترادف ہے وائرل ہوگئی ہے اور زندگی میں کسی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے کام کرنے کی خواہش اب مضبوط نہیں ہے۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…