Categories: عالمی

تائیوان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے چینی فوجی مشقیں قابل مذمت ہیں: امریکی وزیرخارجہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واشنگٹن،05اگست(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے چین کی طرف سے تائیوان کو محاصرے میں لیتے ہوئے فوجی مشقوں کی مذمت کی ہے اور اسے نمایاں فوجی اضافے کا نام دیا ہے۔ بلنکن کے مطابق پلوسی کے دورے کے بعد تائیوان کے گردو پیش میں ان مشقوں کا کوئی جواز نہیں تھا۔ 'واضح رہے چین نے اس دورے کے بعد بلیسٹک میزائل فائر کیے ہیں اور اور جنگی طیاروں کے علاوہ بحری جنگی جہاز بھی ڈیپلائی کر کے تائیوان کے گرد گھیرا ڈال دیا ہے۔ تبحری جہازوں کی اس اہم گذر گاہ ' نو گو ایریا' بنا تے ہو خطرناک زون قرار دے دیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ان چینی اقدامات پر امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یہ اشتعال انگیز اقدامات فوجی بڑھاوے کی شکل ہیں۔' وہ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان مذاکرات کے بعد نوم پنہ میں گفتگو کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا چین کا یہ اس ہفتے کی فوجی نقل و حرکت تائیوان کے' سٹیٹس کو ' کے خلاف تازہ کوشش ہے۔ ایک خود مختار تائیوان کے خلاف چینی کمیونسٹ پارٹی چاہتی ہے کہ تائیوان کو دوبارہ اپنے ساتھ ملانے کے لیے فوج کا استعمل کرنے سے بھی گریز نہ کیا جائے۔ 'امریکی وزیر خارجہ نے نے کہا میں نے پلوسی کے تائیوان جانے سے پہلے چینی وزیر خارجہ کو انڈونیشیا میں حالیہ ملاقات کے دوران کہہ دیا تھا کہ چین اس طرح کی حرکتیں کرے گا، پلوسی کے دورے کے بعد چین بعینہ وہی کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا حقیقت یہ ہے کہ سپیکر پلوسی تائیوان کا دورہ مکمل طور پر پرامن تھا، ایک پر امن دورے کے بعد اس طرح کی فوج کشی اکا ماحول بلا جواز ہے۔' امریکہ کی تائیوان کے بارے میں پوزیشن اب بھی وہی ہے جو پہلے تھی۔ اس لیے چین کے اقدامت سے امریکہ مشتعل نہیں ہو گا۔'</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago