Categories: کھیل کود

کامن ویلتھ گیمز2022: ساتواں دن مرلی شری شنکر کے چاندی اورسدھیر کے سونے کے تمغے کے لیے سرخیوں میں رہا

برمنگھم/نئی دہلی، 5 اگست (انڈیا نیرٹیو)

کامن ویلتھ گیمز 2022 کا ساتواں دن بھی ہندوستان کے لیے ایک اور تاریخی دن رہا۔ ساتواں دن مرلی شری شنکر کے سلور اور سدھیر کے گولڈ میڈل کے لیے سرخیوں میں رہا۔

اس کے علاوہ، جہاں تین باکسرز نے تمغے کو یقینی بنانے کے لیے سیمی فائنل میں داخلہ لیا وہیں ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ویلس کو 1-3 سے شکست دے کر ناقابل شکست سیمی فائنل میں داخلہ لیا۔ بیڈمنٹن میں  سندھو اور شری کانت نے جہاں آخری 16 میں داخلہ لیا، وہیں ہیما داس نے بھی اپنی رفتار سے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ برمنگھم میں ہندوستان نے اب تک کل 20 تمغے جیتے ہیں۔ ان میں چھ سونے، سات چاندی اور سات کانس کے تمغے شامل ہیں۔

کھیلوں کے 8 ویں دن، اولمپک میڈلسٹ روی کمار دہیا، بجرنگ پنیا اور ساکشی ملک پر مشتمل 12 رکنی ہندوستانی ریسلنگ ٹیم کامن ویلتھ گیمز 2022 میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

مرلی شری شنکر نے لمبی چھلانگ میں تاریخی چاندی کا تمغہ جیتا

ہندوستان کے مرلی شری شنکر نے جاری کامن ویلتھ گیمز 2022 میں مردوں کی لمبی چھلانگ کے فائنل میں 8.08 میٹر کے نشان کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔

شری شنکر نے مردوں کی لمبی چھلانگ میں 8.08 میٹر کی دوری کے ساتھ تاریخی چاندی کا تمغہ جیتا، وہ لمبی چھلانگ میں دولت مشترکہ کھیلوں کا تمغہ جیتنے والے پہلے ہندوستانی مرد کھلاڑی بن گئے۔

پیرا پاور لفٹر سدھیر نے گولڈ میڈل جیتا

پیرا پاور لفٹر سدھیر نے کامن ویلتھ گیمز میں پیرا پاور لفٹنگ میں ہندوستان کا پہلا گولڈ میڈل جیتا۔ انہوں نے نائیجیریا کے اکیچکو اوبیچکو (133.6 پوائنٹس) کو 0.9 پوائنٹس سے شکست دی۔

باکسروں کا رہا جلوہ

باکسر امت پنگھال، جیسمین لامبوریا اور ساگر اہلاوت نے مردوں کے فلائی ویٹ، خواتین کے لائٹ ویٹ اور مردوں کے سپر ہیوی ویٹ کے کوارٹر فائنل میں فتوحات کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ کر ہندوستان کے لیے تین تمغے یقینی بنائے۔ مردوں کے 92 کلوگرام باکسنگ میں ساگر اہلاوت نے سیشلس کے کے ڈی ایوانس ایگنس کو 0-5 سے ہرا کر سیمی فائنل میں داخلہ لیا۔

اس کے ساتھ ہی ہندوستانی باکسر امت پنگھال نے اسکاٹ لینڈ کے لینن ملیگن کو 0-5 سے شکست دے کر مردوں کے 51 کلوگرام (فلائی ویٹ) سیمی فائنل میں داخلہ لیا۔

جیسمین نے خواتین کے لائٹ ویٹ (60 کلوگرام) کوارٹر فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹرائے گارٹن کو 1-4 سے شکست دی۔ ہندوستانی باکسر روہت ٹوکس 63.5 کلوگرام سے 67 کلوگرام یعنی  ویلٹر ویٹ کیٹیگری میں سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ روہت نے کوارٹر فائنل میں نیو کے جیویر ماتاا?فا اکینوفو کو 0-5 سے شکست دی۔ یہ روہت کا پہلا کامن ویلتھ گیمز بھی ہے۔برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں مجموعی طور پر سات ہندوستانی باکسر اپنے اپنے مقابلوں میں سیمی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں داخل ہوگئی

دریں اثنا، ہندوستان نے پول بی کے ایک میچ میں ہرمن پریت سنگھ کی ہیٹ ٹرک کی بدولت ویلس کو 1-4 سے شکست دے کر مردوں کے ہاکی کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ہیما داس نے 200 میٹر مقابلے کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ہندوستانی اسپرنٹر ہیما داس نے جمعرات کو برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے ہیٹ ٹو میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے بعد خواتین کے 200 میٹر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ داس نے 23.42 سیکنڈ کا وقت لگا کر سیمی فائنل کا ٹکٹ بک کیا۔

بیڈمنٹن – لکشیا سین، پی وی سندھو اور کدامبی شری کانت پری کوارٹر فائنل میں داخل

ہندوستانی اسٹار کھلاڑی لکشیا سین، پی وی سندھو اور کدامبی شری کانت دولت مشترکہ کھیل 2022 میں سنگلز زمرے کے پری کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئے ہیں۔

شری کانت نے مردوں کے سنگلز – راو?نڈ ا?ف 32 میں یوگنڈا کے ڈینیئل وینیگیلیا کو شکست دے کر آخری 16 میں اپنی جگہ پر مہر لگا دی۔ شری کانت نے یہ میچ 9-21، 9-21 سے جیتا ہے۔

وہیں، سندھو نے خواتین کے سنگلز کے اپنے آخری 32 راو?نڈ کے میچ میں مالدیپ کی فاتمتھ نباہا کو 4-21، 11-21 سے شکست دے کر آخری 16 میں داخلہ حاصل کیا۔

لکشیا سین نے راؤنڈ آف 32 کے میچ میں سینٹ ہیلینا آئی لینڈ کے ورنون اسمیڈ کو 0-2 سے شکست دی۔ لکشیا نے پہلا گیم 4-21 اور دوسرا گیم 5-21 سے جیتا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago