Categories: عالمی

چین کے صدر شی جن پنگ اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
چین کے صدر شی جن پنگ اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے، سعودی عرب میں چینی صدر کے شاندار استقبال کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر سعودی ولی عہد چینی صدر کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ جائیں گے۔چین اور سعودی عرب کے دمیان تجارتی تعلقات اس وقت آگے بڑھے جب امریکا مشرق وسطیٰ سے اپنی توجہ ہٹا چکا تھا۔ہارورڈ بیلفر سینٹر مڈل ایسٹ کے ریسرچر محمد الیحییٰ نے کہا کہ چین سعودی عرب کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، وہ سعودی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ریسرچر کا کہنا تھا کہ چین پہلے صرف تجاری معاملات پر توجہ دیتا تھا لیکن اب وہ افریقہ اور دیگر جگہوں پر عسکری بیسز قائم کر رہا ہے، چین اب معاملات کو اسٹریٹجک سطح پر گرفت میں لے رہا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دوسری طرف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ کی رواں برس کے آخر میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کا امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق بائیڈن انتظامیہ بہت عرصے سے دونوں سربراہانِ مملکت کے درمیان ملاقات کروانا چاہتی تھی لیکن فی الحال اس ملاقات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔صدر بائیڈن چینی صدر سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، ممکنہ طور پر یہ ملاقات نومبر کے دوران انڈونیشیا میں ہونے والے جی 20 اجلاس کے موقع پر ہوسکتی ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago