Categories: عالمی

طالبان کی واپسی کے بعد سے افغانستان اپنے نصف سے زیادہ صحافیوں سے محروم

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
صحافیوں کی عالمی تنظیم ’رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز‘ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ایک سال قبل طالبان تحریک کے اقتدار پر قبضے کے بعد سے افغانستان نے اپنے نصف سے زیادہ صحافیوں، خاص طور پر خواتین کو کھو دیا ہے۔تنظیم کے اندازوں کے مطابق ’طالبان کے اقتدار میں آنے سے پہلے 11,857 صحافی تھے اور آج ان میں سے صرف 4,759 رہ گئے ہیں۔‘ تنظیم نے بتایا کہ "76.19 فیصد خواتین صحافی اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔اس تحقیق، جسے تنظیم نے اپنی ویب سائٹ پر جمعہ کے روز شائع کیا، میں اس بات کا اشارہ دیا کہ "15 اگست 2021 کو ملک میں 547 میڈیا کے ادارے کام کر رہے تھے، اور ایک سال کے بعد ان میں سے 219 نے کام کرنا چھوڑ دیا۔ اس کے برعکس 4 نئے میڈیا آؤٹ لیٹس سامنے آئے۔تنظیم نے اس بات کی تصدیق کی کہ کچھ خطوں میں موسیقی کے پروگراموں اور نیوز بلیٹن کو مذہبی پروگراموں سے بدلنے کی وجہ سے متعدد ادارے نشریات بند کرنے پر مجبور ہو گئے تھے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تنظیم نے میڈیا کے کچھ اداروں کی بندش کو ’نئی معاشی مشکلات جیسے کہ بین الاقوامی اور قومی امداد روکنا اور شدید معاشی بحران کی روشنی میں اشتہارات کی آمدنی میں کمی‘ قرار دیا۔طالبان کے اقتدار میں آنے سے پہلے 2,756 خواتین میڈیا اداروں میں بطور صحافی کام کر رہی تھیں یا ان کے ساتھ تعاون کر رہی تھیں لیکن فی الحال ان کی تعداد 656 تک محدود ہے، جن میں سے زیادہ تر دارالحکومت کابل میں ہیں۔ 34 میں سے 11 صوبوں میں کوئی خاتون صحافی نہیں ہے۔کابل میں کام کرنے والی ایک صحافی نے کہا کہ "افغانستان میں خواتین کے رہنے اور کام کرنے کے حالات مشکل تھے اور اب بھی ہیں، لیکن آج ہم ایک غیر معمولی صورتحال سے دوچار ہیں۔تنظیم کے مطابق گذشتہ سال کے دوران کم از کم 80 افغان صحافیوں کو گرفتار کیا گیا اور تین اس وقت جیل میں ہیں۔ رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے جاری کردہ عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں افغانستان کا نمبر 156 ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago