عالمی

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں دعویٰ:ایشیاکی بدامنی اوردہشت کامرکزبنارہےگاافغانستان

نیویارک، 15 فروری

 اقوام متحدہ کا دعویٰ ہے کہ افغانستان نہ صرف ایشیا میں بدامنی کی ایک بڑی وجہ ہے بلکہ یہ دہشت گردی کا مرکز بھی رہے گا۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں افغانستان میں طالبان کی طاقت کو اس کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

دولت اسلامیہ عراق و شام خراسان، القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان، مشرقی ترکستان اسلامک موومنٹ، ترکستان اسلامک پارٹی،اسلامک موومنٹ آف ازبکستان،اسلامک جہاد گروپ،خطیب الامام بخاری، خطیب التوحید الجہاد،جماعت انصار اللہ اور دیگر متعدد دہشت گرد تنظیموں کی افغانستان سے ہی شروعات ہوئی۔

یہ دہشت گرد تنظیمیں ایشیا میں بدامنی کی وجہ ہیں۔ ان دہشت گرد تنظیموں کو آج بھی افغانستان میں مکمل آزادی حاصل ہے۔ اسی وجہ سے افغانستان کو ایشیا میں بدامنی کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے۔

طالبان کے دور حکومت میں افغانستان میں سکیورٹی کے ناقص نظام کا دعویٰ کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا کہ طالبان کو افغانستان میں آئی ایس خراسان کی جانب سے سخت چیلنج کا سامنا ہے۔

 خراسان افغانستان کے لوگوں کو یہ احساس دلانا چاہتا ہے کہ طالبان انہیں تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو رہے ہیں اور اسی وجہ سے یہ تنظیم افغانستان میں مسلسل دہشت گردانہ حملے کر رہی ہے۔

 آئی ایس خراسان دوسرے ممالک کے ساتھ طالبان کے تعلقات کو بھی خراب کرنا چاہتا ہے۔ ماضی میں کئی سفارت خانوں پر ہونے والے حملوں میں بھی خراسان دھڑے کا نام سامنے آیا تھا۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خراسان گروپ چین، پاکستان اور بھارت میں بھی دہشت گردانہ حملے کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ داعش خراسان کے دہشت گردوں کی تعداد چھ ہزار کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے اور یہ افغانستان کے کنڑ، ننگرہار اور نورستان جیسے صوبوں میں سرگرم ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago