Categories: عالمی

پنجشیر میں طالبان اور نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے درمیان تصادم، 350 طالبان ہلاک

کابل،یکم ستمبر (انڈیا نیرٹیو)

منگل کو طالبان اور نیشنل ریزیسٹینس فرنٹ(این آر ٹی) کے درمیان جھڑپ کے دوران 350 طالبان جنگجو مارے گئے ہیں۔ یہ جھڑپیں صوبہ پنجشیر، صوبہ پروان کے جبل سراج، پنجشیر کے خواک اور صوبہ بغلان کے اندراب ضلع میں ہوا۔ شمالی اتحاد کا دعویٰ ہے کہ 350 طالبان جنگجو مارے گئے ہیں اور 40 سے زائد  گرفتار کئے گئے ہیں۔

مقامی صحافی ناطک  ملک زادہ نے ٹویٹ کیا کہ افغانستان میں پنجشیر کے داخلے پر گلبہار کے علاقے میں طالبان جنگجوؤں اور شمالی اتحاد کے جنگجوؤں کے درمیان تصادم ہوا۔ طالبان نے یہاں ایک پل کو دھماکے سے اڑا دیا۔

طلوع نیوز کے صحافی مسلم شیرزاد نے ٹویٹ کیا کہ پنجشیر میں طالبان مخالف مزاحمتی قوتوں نے مبینہ طور پر طالبان جنگجوؤں کو قتل کیا جب انہوں نے گلبہار کے ذریعے وادی میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ طالبان نے مرکزی سڑک کو کنٹینرس  کے ذریعے بند کر دیا ہے اور دونوں طرف سے لڑائی جاری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل پیر کی رات بھی طالبان نے پنجشیر میں حملہ کیا تھا۔ احمد مسعود کے ترجمان نے بتایا کہ پیر کی رات وادی پنجشیر میں لڑائی میں سات سے آٹھ طالبان جنگجو مارے گئے۔

امریکی بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

امریکی بحریہ کا ایم ایچ-60  ایس  ہیلی کاپٹر منگل کی شام تقریباً  4.30 بجے سین ڈیاگو کے ساحل سے گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کی تصدیق امریکی بحریہ کے پیسیفک فلیٹ نے کی ہے۔ ہیلی کاپٹر نے جنوبی کیلیفورنیا کے قریب سمندر میں ایک طیارہ بردار بحری جہاز سے ٹیک آف کیا۔ یہ ٹیک آف کے فورا بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ عملے کے ایک رکن کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

پیسیفک فلیٹ نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر اپنی معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اس ہیلی کاپٹر کو جنگی امداد، انسانی تباہی سے نجات اور تلاش اور بچاؤ سمیت مختلف مشنوں کے لیے استعمال کیا  جاتا تھا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago