عالمی

امریکی صدر کی رہائش گاہ سے کوکین برآمد ،بند کرانا پڑا وہائٹ ہاؤس

واشنگٹن ، 5 جولائی (انڈیا نیرٹیو)

 امریکی صدر کی رہائش گاہ وہائٹ ہاؤس میں کوکین ملنے کے بعد ہلچل مچ گئی۔ جس وقت یہ سفید پاؤڈر برآمد ہوا ، صدر جو بائیڈن وائٹ ہاؤس میں موجود نہیں تھے۔

تحقیقات کے لیے وہائٹ ہاؤس کو کچھ وقت کے لیے بند کرنا پڑا۔ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ مذکورہ سفید پاؤڈر کوکین ہے۔ جس جگہ سے کوکین برآمد ہوئی وہ وہائٹ ہاؤس کے ویسٹ ونگ کا حصہ ہے۔

ویسٹ ونگ ایگزیکٹو مینشن سے متصل وہ علاقہ ہے جہاں صدر جو بائیڈن رہتے ہیں۔ اس میں اوول آفس ، کیبنٹ روم اور پریس ایریا اور صدر کے عملے کے دفاتر شامل ہیں۔ سیکڑوں لوگ مستقل بنیادوں پر ویسٹ ونگ میں کام کرتے ہیں یا سفر کرتے ہیں۔

سیکرٹ سروس کے حکام نے بتایا کہ ویسٹ ونگ کے اندر سے ایک نامعلوم چیز ملی ہے جس کے بعد وائٹ ہاؤس کمپلیکس کو احتیاط کے طور پر عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔تفتیش کے بعد اس کی شناخت کوکین کے طور پر کی گئی۔

ایک اہلکار نے بتایا کہ فائر ڈپارٹمنٹ کو بھی اس بات کا تعین کرنے کے لیے بلایا گیا کہ آیا یہ کوئی خطرناک چیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سفید پاؤڈر وائٹ ہاؤس میں کیسے آیا اس کی وجہ اور طریقہ کار کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago