عالمی

ترک شہریوں کو آرام دہ،محفوظ اورجدیدعمارتیں بناکر دینے کا عزم

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے زلزلہ متاثرین کے لیے کہا ہے کہ ہم اپنی رات کو اپنے دن کے ساتھ ملا کر کام کریں گے اور اللہ کے حکم سے اپنا وعدہ ضرور نبھائیں گے۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ترک صدر نے لکھا کہ ہم یقینی طور پر اپنے شہریوں کو آرام دہ، محفوظ اور جدید عمارتیں بنا کر دیں گے جہاں وہ سکون سے رہ سکیں۔اس کے علاوہ ترک صدر نے گزشتہ روز پریس بریفنگ میں  ملک کے جنوبی علاقے کی تعمیر نو کا عہد کیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ ملبہ ہٹانے کا کام مکمل ہونے کے بعد تعمیر نو اور بحالی کا کام شروع کر رہے ہیں۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ زلزلے سے متاثر ہونے والے علاقوں میں 3 لاکھ 9 ہزار مکانوں کی تعمیر شروع کی جارہی ہے۔

رجب طیب اردغان نے کہا کہ سائنسدان اس آفت کو ایک غیر معمولی قدرتی واقعہ قرار دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ 6 فروری کو ترکی اور شام میں آنے والے زلزلے سے اموات کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago