تفریح

ناٹوناٹو’اس سال آسکرمیں نظر آئےگی،’آر آر آر‘گاناسوشل میڈیاپربھی ٹرینڈ’

ایس ایس راجامولی کی فلم ’آر آر آر‘ اس سال کے آسکرز میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ اس فلم کا گانا ’ناٹو ناٹو‘ آسکر 2023 کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ اب جب یہ گانا نامزد ہو گیا ہے تو شائقین بھی پرجوش ہیں۔

شائقین کی اس بے تابی کی بڑی وجہ یہ ہے کہ اس سال آسکر کے اسٹیج پر گانے ”ناٹو ناٹو“ پر ڈانس ہوگا۔ اس گانے پر راہل سپلی گنج اور کال بھیرو پرفارم کریں گے۔ شائقین آسکر اسٹیج پر ‘آر آر آر’ کے مشہور گانے کو سن کر بہت خوش ہیں۔

95ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب جو 12 مارچ کی رات شروع ہوگی۔ اس تقریب میں گانے”ناٹو ناٹو“ کی پرفارمنس پوری دنیا دیکھے گی۔ آسکر کی تقریب پر پوری دنیا کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

 جب سے یہ خبر سامنے آئی ہے، ’آر آر آر‘ کے مداح خوشی سے اچھل پڑے ہیں۔ یہی نہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی یہی گانا زیر بحث ہے اور ’ناٹو ناٹو‘ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

فلم “آر آر آر” نے دنیا بھر کے تمام بہترین ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔ ایسے میں اس فلم کے گانے ’ناٹو ناٹو‘ کو آسکر 2023 کے لیے نامزد کیا گیا ہے اور قیاس کیا جا رہا ہے کہ یہ گانا اس سال آسکر ایوارڈ لے کر آئے گا۔

ٹوئٹر پر بھی ’ناٹو ناٹو‘ کا جوش دیکھا جا رہا ہے۔ ’ناٹو ناٹو‘ کی لائیو پرفارمنس کو لے کر ٹوئٹر پر کافی دلچسپی دیکھنے میں آئی ہے۔ شائقین کہہ رہے ہیں کہ ’آر آر آر‘ کے گانے ’ناٹو ناٹو‘ نے پوری دنیا کو ایک کر دیا ہے۔ ایسے میں دنیا بھر میں مداح اس گانے پر ڈانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago