Categories: عالمی

پاکستانیوں کی حرکتوں سے پریشان ترکی نے ویزا پالیسی میں کی سختی، عارضی اجازت نامہ دینے سے بھی انکار

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستانیوں کی حرکتوں سے  ترکی بھی عاجز آگیا ہے۔ اسی لیے ترکی نے پاکستانی شہریوں کے لیے اپنی ویزا پالیسی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب ترکی کی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لیے عارضی اجازت نامہ جاری کرنے پر بھی روک لگانے  کا فیصلہ کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ترکی کے دارالحکومت انقرہ، سب سے بڑے شہر استنبول سمیت دیگر کئی بڑے شہروں میں پاکستانی شہریوں کی بڑی تعدادروزگار کے لیے مقیم ہے۔ ادھر پاکستانیوں کی حرکتیں ترکی انتظامیہ کو پریشان کر رہی  ہیں۔ چند روز قبل ترکی کے شہر استنبول سے چار نیپالی شہریوں کو اغوا کیا گیا تھا۔ استنبول کے تکسم اسکوائر سے چار نیپالی شہریوں کو اغوا کرنے والے چھ پاکستانی شہریوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ اس کے ساتھ انہیں چھوڑنے کے بدلے تاوان کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ بعد ازاں ترک پولیس نے چھ پاکستانی شہریوں کو گرفتار بھی کر لیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس واقعے کے بعد ترکی پولیس نے مجرمانہ وارداتوں میں ملوث پاکستانی شہریوں کی گرفتاری کی مہم شروع کر دی۔ ان سابق وزیراعظم عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی مخالفت کرنے والے کچھ لوگ بھی شامل تھے۔ تاہم بعد میں پاکستانی سفارت کاروں کی مداخلت کے بعد انہیں سفارت خانے کے حوالے کر دیا گیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس طرح ترکی کے سب سے بڑے شہر میں پاکستانی شہریوں کے کھلے عام اغوا اور کئی دیگر مجرمانہ واقعات میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد ترکی نے سخت فیصلہ سازی کی پالیسی اپنائی ہے۔ اب پاکستانی شہریوں کے لیے ترکی کا ویزا حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا۔ اس کے لیے اب ویزا پالیسی کو مزید سخت کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ترکی حکومت نے پاکستانی شہریوں کو جاری کیے جانے والے عارضی رہائشی اجازت نامے پربھی روک لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پاکستانی شہریوں کا ترکی میں قیام  مشکل ہو جائے گا اور ان کے سامنے روزگار کا بحران بھی پیداہوگا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago