Urdu News

پاکستانیوں کی حرکتوں سے پریشان ترکی نے ویزا پالیسی میں کی سختی، عارضی اجازت نامہ دینے سے بھی انکار

پاکستانیوں کی حرکتوں سے پریشان ترکی نے ویزا پالیسی میں کی سختی

پاکستانیوں کی حرکتوں سے  ترکی بھی عاجز آگیا ہے۔ اسی لیے ترکی نے پاکستانی شہریوں کے لیے اپنی ویزا پالیسی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب ترکی کی حکومت نے پاکستانی شہریوں کے لیے عارضی اجازت نامہ جاری کرنے پر بھی روک لگانے  کا فیصلہ کیا ہے۔

ترکی کے دارالحکومت انقرہ، سب سے بڑے شہر استنبول سمیت دیگر کئی بڑے شہروں میں پاکستانی شہریوں کی بڑی تعدادروزگار کے لیے مقیم ہے۔ ادھر پاکستانیوں کی حرکتیں ترکی انتظامیہ کو پریشان کر رہی  ہیں۔ چند روز قبل ترکی کے شہر استنبول سے چار نیپالی شہریوں کو اغوا کیا گیا تھا۔ استنبول کے تکسم اسکوائر سے چار نیپالی شہریوں کو اغوا کرنے والے چھ پاکستانی شہریوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔ اس کے ساتھ انہیں چھوڑنے کے بدلے تاوان کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ بعد ازاں ترک پولیس نے چھ پاکستانی شہریوں کو گرفتار بھی کر لیا۔

اس واقعے کے بعد ترکی پولیس نے مجرمانہ وارداتوں میں ملوث پاکستانی شہریوں کی گرفتاری کی مہم شروع کر دی۔ ان سابق وزیراعظم عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کی مخالفت کرنے والے کچھ لوگ بھی شامل تھے۔ تاہم بعد میں پاکستانی سفارت کاروں کی مداخلت کے بعد انہیں سفارت خانے کے حوالے کر دیا گیا۔

اس طرح ترکی کے سب سے بڑے شہر میں پاکستانی شہریوں کے کھلے عام اغوا اور کئی دیگر مجرمانہ واقعات میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے کی تصدیق کے بعد ترکی نے سخت فیصلہ سازی کی پالیسی اپنائی ہے۔ اب پاکستانی شہریوں کے لیے ترکی کا ویزا حاصل کرنا آسان نہیں ہوگا۔ اس کے لیے اب ویزا پالیسی کو مزید سخت کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ترکی حکومت نے پاکستانی شہریوں کو جاری کیے جانے والے عارضی رہائشی اجازت نامے پربھی روک لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پاکستانی شہریوں کا ترکی میں قیام  مشکل ہو جائے گا اور ان کے سامنے روزگار کا بحران بھی پیداہوگا۔

Recommended