Categories: عالمی

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4.55 کروڑ سے متجاوز، عالمی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
واشنگٹن،26اکتوبر(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
امریکہ میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے یہاں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 45544939 کروڑ ہو گئی ہے۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں اب تک 737316 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کیلیفورنیا 4854041 کیسز کے ساتھ سب سے زیادہ کیسزوالی ریاست ہے۔ اس کے بعد 4214936 کیسز کے ساتھ ٹیکساس کا نمبر آتا ہے۔ فلوریڈا میں 3678661 کیسز، نیویارک میں 2537823 کیسزاور الینوائے میں 1.6 کروڑ سے زیادہ کیسز ہیں۔ جان یاپکنز یونیورسٹی کے مطابق، 10 لاکھ سے زیادہ متاثر ہونے والی دیگر ریاستوں میں جارجیا، پنسلوانیا، اوہائیو، نارتھ کیرولینا، نیو جرسی، ٹینیسی، مشی گن اور ایریزونا شامل ہیں۔ امریکہ دنیا بھر میں کووڈ 19 وبائی مرض سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
دریں اثنا، امریکہ نے ہلاکت خیز کورونا وائرس کی وجہ سے مختلف ممالک کے لئے لگائی گئی سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خبررساں اییجنسیوں کے مطابق امریکی شہریوں کے علاوہ اب غیرملکی شہری بھی امریکہ کا سفر کرسکیں گے۔ غیرملکی اور غیر ویکسینیشن شدہ افراد بعض صورتوں میں امریکہ داخل نہیں ہوسکیں گے، ویکسین شدہ افراد کو 3 دن پہلے اور غیرویکسین شدہ کو ایک دن پہلے کووڈ ٹسٹ لازمی کروانا ہوگا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago