Categories: عالمی

نیتن یاھو کے متنازع بیان کے بعد امریکی محکمہ دفاع کی تنقید

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی طرف سے ایک متنازع نوعیت کا بیان سامنے آنے کے بعد امریکی محکمہ دفاع پینٹاگان نے سخت رد عمل ظاہر کیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع کی اسسٹنٹ سیکریٹری ڈانہ اسٹرول نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ مشرق وسطیٰ میں امن کے اصول کو آگے بڑھا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم ایران کے برے برتاو کا مقابلہ کرنا، داعش اور دہشت گردی کو روکنا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے کے مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں۔ مشرق وسطیٰ کی کشیدگی صورت حال کا مثالی حل سفارت کاری ہے۔

درایں اثنا امریکی سینیٹر لینڈسے گراہم نے کہا ہے کہ حالیہ لڑائی کے بعد امریکا اسرائیل کی فوجی مدد کرے گا۔ان کاکہنا تھا کہ تل ابیب امریکا سے ایک ارب ڈالر کی فوجی امداد کی درخواست کرے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاھو نے کہا ہے کہ اسرائیل کےلیے ایران کے جوہری پروگرام کو ناکام بنانا اہم ہے۔ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکیں گے چاہے اس کے لیے امریکہ کے ساتھ تعلقات داو پر لگانے پڑیں۔نئے موساد چیف ڈیوڈ بارنیا کی تقرری کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے وجود کے لیے سب سے بڑا خطرہ ایران کا جوہری طاقت بننا ہے۔

اگر ایران جوہری طاقت بن گیا تو یہودی ریاست کی مزعومہ کوششیں ناکام ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کی ایران کے خلاف اسرائیل کی خفیہ مہم جوئی جاری رہے گی۔ یہ بات میں نے اپنے دوست جوبائیڈن سے چالیس سال پہلے کہہ دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ ہو یا نہ ہو، ہم ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکیں گے۔

نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایران کے معاملے پر امریکہ کے ساتھ کشیدگی نہیں ہوگی۔ ہمیں اپنے وجود کے خطرے کو روکنا ہوگا۔ ہم ہی اس میں کامیاب اور غالب ہوں گے۔ان کے اس بیان پر وزیر دفاع بینی گینٹز نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ہمیشہ ہمارا دوست رہا ہے اور وہ آئندہ بھی ہمارا حلیف ہوگا۔ خطے میں اسرائیل کی سلامتی میں امریکا سے بڑھ کر کوئی اور معاون نہیں۔ اگر امریکا کے ساتھ کسی معاملے پر اختلافات ہیں تو ہمیں بات چیت کے ذریعے انہیں دور کرنا چاہیے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے نیتن یاھوکا امریکہ سے متعلق بیان ’اشتعال انگیز‘ قرار دیا

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے وزیراعظم بنیامین نیتن یاھو کےاس بیان کو اشتعال انگیز قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل ایران کو جوہری طاقت بننے سے روکے گا چاہے اس کے لیے تل ابیب کو امریکا کے ساتھ تعلقات خراب ہی کیوں کہ کرنا پڑیں۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر پوسٹ کردہ متعدد ٹویٹس میں بینی گینٹز نے کہا کہ ایران کے معاملے میں امریکا کے ساتھ اختلافات کو بند کمرے میں حل ہونا چاہیے نہ کہ کھلے عام اس پر بحث کی جائے۔ اس طرح کی باتیں اسرائیل کی سلامتی کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اختلافات کے باوجود امریکا کے ساتھ ہمارے تعلقات وسیع اور گہرے ہیں۔ امریکا ہمیشہ اسرائیل کا اہم ترین اتحادی رہا ہے اور آج بھی ہے۔ جوبائیڈن انتظامیہ تل ابیب کی حقیقی دووست ہے۔ اسرائیل کا امریکا سے بڑھ کر کو کوئی اور اتحادی نہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ اگرہمار اور امریکا کے درمیان اختلافات ہیں تو انہیں بند کمرے میں حل کیا جاسکتا ہے۔ نیتن یاھو نے جو بیان دیا ہے وہ اشتعال انگیز ہے اور اس کے نتیجے میں اسرائیل کی سلامتی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔خیال رہے کہ نیتن یاھو نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ایران دوسرے ممالک سے مختلف ہے۔ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا کوئی آپشن نہیں۔ ایران کے خلاف کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں تاکہ اس کے جوہری پروگرام کو ناکام بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے جوہری پروگرام کو ناکام بنانے کے لیے تل ابیب کو اپنے دوستوں کی ناراضی کا سامنا کرنا پڑے تو ہمیں دوستوں کی ناراضی قبول کرلینی چاہیے۔ ایران کے خطرے کا انسداد غالب رہے گا اور ہم ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول میں کامیاب رہیں گے۔

امریکہ کے ساتھ تعلقات خراب ہی کیوں نہ ہوں،ایران کے خلاف حرکت میں آئیں گے: نیتن یاھو

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاھو نے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے ایران کے جوہری پروگرام کو ناکام بنانا اہم ہے۔ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکیں گے چاہے اس کے لیے امریکہ کے ساتھ تعلقات داﺅپر لگانے پڑیں۔نئے موساد چیف ڈیوڈ بارنیا کی تقرری کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے وجود کے لیے سب سے بڑا خطرہ ایران کا جوہری طاقت بننا ہے۔ اگر ایران جوہری طاقت بن گیا تو یہودی ریاست کی مزعومہ کوششیں ناکام ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کی ایران کے خلاف اسرائیل کی خفیہ مہم جوئی جاری رہے گی۔ یہ بات میں نے اپنے دوست جوبائیڈن سے چالیس سال پہلے کہہ دی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ ہو یا نہ ہو، ہم ایران کو ایٹمی طاقت بننے سے روکیں گے۔

نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایران کے معاملے پر امریکا کے ساتھ کشیدگی نہیں ہو گی۔ ہمیں اپنے وجود کے خطرے کو روکنا ہوگا۔ ہم ہی اس میں کامیاب اور غالب ہوں گے۔ان کے اس بیان پر وزیر دفاع بینی گینٹز نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا ہمیشہ ہمارا دوست رہا ہے اور وہ آئندہ بھی ہمارا حلیف ہوگا۔ خطے میں اسرائیل کی سلامتی میں امریکا سے بڑھ کر کوئی اور معاون نہیں۔ اگر امریکا کے ساتھ کسی معاملے پر اختلافات ہیں تو ہمیں بات چیت کے ذریعے انہیں دور کرنا چاہیے۔

نیتن یاھو نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ ایران دوسرے ممالک سے مختلف ہے۔ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا کوئی آپشن نہیں۔ ایران کے خلاف کارروائیاں جاری رہنی چاہئیں تاکہ اس کے جوہری پروگرام کو ناکام بنایا جاسکے۔انہوں نے کہاکہ اگر ایران کے جوہری پروگرام کو ناکام بنانے کے لیے تل ابیب کو اپنے دوستوں کی ناراضی کا سامنا کرنا پڑے تو ہمیں دوستوں کی ناراضی قبول کرلینی چاہیے۔ ایران کے خطرے کا انسداد غالب رہے گا اور ہم ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول میں کامیاب رہیں گے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago