Categories: عالمی

کویتی ولی عہد کا مملکت کا دورہ تعلقات کی اہمیت باور کراتا ہے: سعودی وزیر خارجہ

کویتی ولی عہد کا مملکت کا دورہ تعلقات کی اہمیت باور کراتا ہے: سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کا منصب سنبھالنے کے بعد پہلے بیرونی دورے پر سعودی عرب آنا ،،، دونوں برادر ملکوں کے بیچ تعلقات کی اہمیت باور کراتا ہے۔سعودی وزیر خارجہ نے توقع ظاہر کی ہے کہ کویتی ولی عہد کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات مضبوط بنانے کے حوالے سے کئی مثبت اثرات مرتب کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ "مملکت سعودی عرب کویت کے ساتھ نہایت مضبوط تعلقات رکھتی ہے۔

یہ تعلقات مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود کے زمانے سے ہیں۔ مملکت کے قیام کے سلسلے میں ریاض کو واپس لینے کے لیے شاہ عبداللہ کویت سے ہی نکلے تھے۔ عراق کے حملے کے موقع پر بھی مملکت نے کویتی قیادت اور عوام کی بھرپور سطح پر میزبانی انجام دی تھی۔

سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے بتایا کہ دونوں ممالک تجارتی تبادلے کے حجم کو اعلیٰ ترین سطح پر دیکھنے کے خواہاں ہیں۔ سال 2019ءکے دوران میں یہ حجم 8.39 ارب ریال رہا۔ کویت کے لیے سعودی عرب کی برآمدات کی مالیت 7.83 ارب ریال اور کویت سے درآمدات کی مالیت 1.56 ارب ریال رہی۔

شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ کرونا کی وبا نے پوری دنیا کی معیشت پر منفی اثرات مرتب کیے۔ اس دوران میں سعودی عرب اور کویت کے وزرائے صحت کے درمیان مستقل اور براہ راست رابط کاری کا سلسلہ جاری رہا۔ علاوہ ازیں کویت کی منڈیوں کے استحکام کے واسطے مملکت نے اپنے زمینی اور سمندری راستوں کو استثنائی طور پر کھولے رکھا تا کہ کویت جانے والے سامان کی کھیپیں گزر سکیں۔ اسی طرح مملکت سے کویت کے لیےبھی انتظامات ہیں۔

سعودی اور کویتی ولی عہدوں کی ملاقات ،خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کے روز ریاض میں اپنے کویتی ہم منصب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے ملاقات کی۔ قصرِ یمامہ میں ہونے والی اس ملاقات میں خطے کی صورت حال اور امن و استحکام کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ملاقات کے دوران میں دونوں برادر ملکوں کے بیچ اخوات پر مبنی تعلقات اور متعدد شعبوں میں دو طرفہ تعاون کی صورتوں کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تازہ ترین حالات بھی زیر بحث آئے۔

ملاقات کے آغاز پر امیر کویت کی جانب سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے ایک تحریری خط سعودی ولی عہد کے حوالے کیا گیا۔اس سے قبل کویتی ولی عہد شیخ مشعل اپنے پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچے تھے۔کویت میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد نے کویتی ولی عہدے کے اس دورے کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر دیے گئے بیان میں انہوں نے مملکت سعودی عرب اور کویت کے درمیان تاریخی تعلقات کی امتیازی حیثیت کو سراہا جو ایک سو تیس برس سے زیادہ عرصے پر محیط ہیں۔سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق سعودی عرب اور کویت کے درمیان تعلقات محبت، اخوات اور مشترکہ مفاہمت پر مبنی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago