عالمی

اسرائیلی پولیس کا مسجد الاقصیٰ میں نمازیوں پرظلم وبربریت،دنیا خاموش تماشائی

مقبوضہ بیت المقدس،05اپریل(انڈیا نیرٹیو)

اسرائیلی پولیس نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مقبوضہ بیت المقدس میں واقع مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصیٰ میں دھاوا بول کر درجنوں نمازیوں کو زخمی کر دیا ہے، جب کہ350 سے زائد کو گرفتار بھی کرلیا۔فلسطین کے سرکاری خبر رساں ادارے وفا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سکیورٹی فورسز اس وقت مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوئیں جب سینکڑوں مسلمان رمضان المبارک کی شب عبادت میں مصروف تھے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے صحافیوں اور عینی شاہدین کے مطابق بدھ کی صبح غزہ کی پٹی سے اسرائیلی علاقے کی طرف کئی راکٹ فائر کیے گئے۔

صحافیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے تین راکٹ دور سے فائر ہوتے دیکھے جب کہ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے ارد گرد کئی اسرائیلی شہری مراکز میں راکٹ کے وارننگ سائرن بجائے گئے۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق تازہ ترین تشدد کے آغاز اور اس کی وجہ کے بارے میں فوری طور پر واضح نہیں ہوسکا ہے۔

ادھر اسرائیلی پولیس نے کہا کہ اس نے ’آتش گیر مادے، پتھروں اور لاٹھیوں‘ سے ’مسلح‘ نمازیوں کو نکالنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک اسرائیلی اہلکار ٹانگ پر پتھر لگنے سے زخمی ہوا تھا۔اسرائیلی پولیس نے مزید کہا کہ اس چھاپے میں درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مقبوضہ بیت المقدس میں تازہ ترین تشدد نے فلسطینیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔غزہ میں فلسطینی گروپ حماس نے بڑے مظاہروں کی کال دی ہے اور لوگ سڑکوں پر جمع ہو کر اسرائیل کی سرحد کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

واقعے کے بعد اسرائیلی فوج نے کہا کہ جنوبی قصبوں میں سائرن بجنے کے بعد غزہ سے اسرائیل کی جانب نو راکٹ فائر کیے گئے۔مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں گذشتہ ایک سال کے دوران تشدد میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور اس بات کا خدشہ ہے کہ رواں ماہ کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے کیوں کہ مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے ساتھ یہودیوں کا تہوار فسح اور عیسائیوں کا تہوار ایسٹر بھی قریب ہیں۔فلسطینی ہلال احمر نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی پولیس کے حملے میں ربڑ کی گولیوں اور مار پیٹ سے ابتدائی طور پر سات فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع تھی۔

ہلال احمر نے مزید کہا گیا کہ اسرائیلی فورسز اس کے طبی عملے کو مسجد تک پہنچنے سے روک رہی ہیں۔مسجد کے احاطے کے باہر ایک بزرگ خاتون نے روتے ہوئے رائٹرز کو بتایا: ’میں ایک کرسی پر بیٹھی قرآن کی تلاوت کر رہی تھی۔ انہوں (اسرائیلی فورسز) نے سٹن گرینیڈ پھینکے جن میں سے ایک میرے سینے پر لگا۔‘اسرائیلی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ نقاب پوش آتش بازی، لاٹھیوں اور پتھروں سے ’مسلح‘ افراد مسجد کے اندر موجود تھے جس کی وجہ سے وہ کمپاؤنڈ میں داخل ہونے پر مجبور ہوئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’جب پولیس اندر داخل ہوئی تو ان پر پتھراؤ کیا گیا اور مشتعل افراد کے ایک بڑے گروپ کی طرف سے مسجد کے اندر سے آتش بازی کی۔‘

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago