واشنگٹن،05اپریل(انڈیا نیرٹیو)
امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف عدالتی کارروائی کو ’’ملک کی توہین‘‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے ’’کہ وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتے تھے کہ امریکہ میں ایسا بھی ہو گا۔‘‘
ٹرمپ منگل کو نیویارک کی مقامی عدالت میں پیشی کے بعد واپس ریاست فلوریڈا میں موجود اپنی رہائش گاہ مارا لاگو پہنچے جہاں انہوں نے اپنے حامیوں سے خطاب کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کا واحد جرم یہ ہے کہ انہوں نے اپنے ملک کا بے خوف انداز میں ان لوگوں سے دفاع کیا جو اسے تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق صدر کو 2016 کے صدارتی انتخابات سے قبل ایک پورن اداکارہ اسٹارمی ڈینیئلز کو خاموش رہنے کے لیے ایک لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی کے مقدمے کا سامنا ہے۔مین ہٹن کی ایک عدالت نے منگل کو ٹرمپ پر مذکورہ مقدمے میں 34 الزامات عائد کیے ہیں تاہم سابق صدر نے ان الزامات کی صحت سے انکار کیا ہے۔عدالت میں پیشی کے بعد فلوریڈا پہنچنے پر ٹرمپ نے لگ بھگ 25 منٹ تک اپنے حامیوں سے خطاب کیا۔ یہ خطاب ٹرمپ کے حالیہ خطبات سے نسبتاً کم دورانیے کا تھا۔
ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ مخالفین 2024 کے صدارتی انتخابات میں ان کی متوقع کامیابی روکنے کے لیے ان کے خلاف قانونی محاذ کھولے ہوئے ہیں۔ تاہم انہوں نے ان دعووں سے متعلق کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے۔
سابق صدر نے مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی بریگ پر بھی تنقید کی اور کہا کہ الزامات عائد کرنے سے پہلے وہ مجھے اچھی طرح جانتے تھے۔ ٹرمپ نے اپنے خلاف مقدمے کی سماعت کرنے والے جج جوآن مرچن کو بھی ’’متعصب جج‘‘ قرار دیا۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…