Categories: عالمی

سمندری طوفان شاہین : شاہین سے عمان اور ایران میں بڑی تباہی ، 9 افراد ہلاک

مسقط، 04 اکتوبر (انڈیا نیرٹیو)

عمان اور ایران میں طوفان شاہین کی وجہ سے نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ طوفان کی وجہ سے تیز بارش ہو رہی ہے۔ اس کی وجہ سے کئی علاقوں میں سیلاب کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔ ساحلی علاقے میں رہنے والے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ علاقہ خالی کریں۔پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ عمان میں دو روزہ قومی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

عمان میں مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ ایک بچہ سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہوا ہے۔ عمان کی قومی کمیٹی برائے ایمرجنسی مینجمنٹ نے بتایا کہ مسقط کے روسیل صنعتی علاقے میں مٹی کا تودہ گرنے کے بعد دو ایشیائی کارکنوں کی لاشیں   نکال لی گئیں۔عمان کے شمالی ساحل سے ہوا کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کی وجہ سے پروازیں منسوخ یا تاخیر کا شکار ہوئیں۔

خبر رساں ایجنسی آئی سی اے این نے ڈپٹی اسپیکر  کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان کی چابہار بندرگاہ میں چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں بھی ہائی الرٹ ہے۔ احتیاط کے طور پر مسقط بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آنے اور جانے والی پروازیں معطل کردی گئیں۔ لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نشیبی علاقوں اور وادیوں سے گریز کریں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago