Categories: عالمی

سلامتی کونسل میں مستقل ارکان کے ویٹو پاور اختیار کم کرنے پربحث

ویٹو پاور کے جائز استعمال کے حوالے سے بحث کی قرارداد ایک یورپی ملک لیکینسٹائن نے 50 ممالک کے تعاون سے پیش کی ہے

انٹرنیشنل ڈسک، نیو یارک

گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت کے حامل پانچ ممالک کے ویٹو پاور اختیار کو محدود کرنے کے لیے آج جنرل اسمبلی میں بحث شروع ہو رہی ہے،ویٹو پاور کے جائز استعمال کے حوالے سے بحث کی قرارداد ایک یورپی ملک لیکینسٹائن نے 50 ممالک کے تعاون سے پیش کی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق روس کے یوکرین پر حملے کے بعد ویٹو پاور کے استعمال کو کم کرنے کی پرانی بحث نے نیا جنم لیا ہے کیونکہ یوکرین جنگ کے دوران روس کے ویٹو پاور کے استعمال کے باعث سلامتی کونسل معطل ہو کر رہ گئی ہے۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان امریکا، روس، برطانیہ، فرانس اور چین ہیں جب کہ دیگر دس غیرمستقل ارکان کے پاس ویٹو کا اختیار نہیں،مجوزہ قرارداد کے متن کے مطابق ایک یا ایک سے زائد مستقل ارکان سمیت جنرل اسمبلی کے 193 رکن ممالک دس دن کے اندر اس قرارداد پر ووٹ کرکے بحث شروع کرا سکتے ہیں کہ ویٹو کا استعمال کن صورتوں میں کیا جانا چاہیے۔

دیگر ارکان کے علاوہ یوکرین، جاپان اور جرمنی بھی قرارداد کے حق میں ووٹ دینے کا عزم ظاہر کر چکے ہیں۔ جاپان اور جرمنی اپنے سیاسی و معاشی اثر و رسوخ کے باعث سلامتی کونسل کے مستقل رکن بننے کی توقع رکھتے ہیں تاہم دیگر ممالک جیسے بھارت، برازیل یا جنوبی افریقا کے بارے میں تاحال کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔سابق سوویت یونین کی جانب سے ویٹو پاور کے پہلی بار 1946ء میں استعمال کے بعد روس اب تک 143 مرتبہ یہ اختیار استعمال کر چکا ہے، امریکا 86 مرتبہ، برطانیہ 30 جبکہ فرانس اور چین 18، 18 مرتبہ ویٹو پاور کا استعمال کر چکے ہیں

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago