Categories: عالمی

بنگلہ دیش میں فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف بطور احتجاج کالی پوجا نہ منانے کا فیصلہ

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بنگلہ دیش کے غازی پور علاقے میں ہندو برادری کے ارکان نے ہندو مندروں، پوجا پنڈلوں اور لوگوں کے گھروں کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنائے جانے کے خلاف بطوراحتجاج اس بار کالی پوجا (دیوالی) نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بار 4 نومبر کو آنے والی دیوالی کے بارے میں، لوگوں کا کہنا ہے کہ درگا پوجا کے دوران ہندو برادری کو جس طرح نشانہ بنایا گیا، اس کے بعد وہ اجتماعی طور پر کالی پوجا منانے سے خوفزدہ ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بنگلہ دیش کے معروف اخبار ’ڈھاکا ٹربیون‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس بڑے پیمانے پر تشدد کے بعد غازی پور کی ہندو برادری علامتی طور پر شمشان گھاٹ میں کالی پوجا منائے گی۔ رادھاگووند مندر اور کشم پور پوجا اْدیپن پریشد کے صدر بابل چندر رودر نے بتایا کہ کالی پوجا کی صبح علاقے کے ہندو برادری کے لوگ کالے کپڑے پہن کر دریائے توراگ کے کنارے واقع شمشان گھاٹ میں دیپ روشن کریں گے۔ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہو کر پندرہ منٹ کی خاموشی اختیار کریں گے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago