Urdu News

بنگلہ دیش میں فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف بطور احتجاج کالی پوجا نہ منانے کا فیصلہ

بنگلہ دیش میں فرقہ وارانہ تشدد کے خلاف بطور احتجاج کالی پوجا نہ منانے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کے غازی پور علاقے میں ہندو برادری کے ارکان نے ہندو مندروں، پوجا پنڈلوں اور لوگوں کے گھروں کو بڑے پیمانے پر نشانہ بنائے جانے کے خلاف بطوراحتجاج اس بار کالی پوجا (دیوالی) نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس بار 4 نومبر کو آنے والی دیوالی کے بارے میں، لوگوں کا کہنا ہے کہ درگا پوجا کے دوران ہندو برادری کو جس طرح نشانہ بنایا گیا، اس کے بعد وہ اجتماعی طور پر کالی پوجا منانے سے خوفزدہ ہیں۔

بنگلہ دیش کے معروف اخبار ’ڈھاکا ٹربیون‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس بڑے پیمانے پر تشدد کے بعد غازی پور کی ہندو برادری علامتی طور پر شمشان گھاٹ میں کالی پوجا منائے گی۔ رادھاگووند مندر اور کشم پور پوجا اْدیپن پریشد کے صدر بابل چندر رودر نے بتایا کہ کالی پوجا کی صبح علاقے کے ہندو برادری کے لوگ کالے کپڑے پہن کر دریائے توراگ کے کنارے واقع شمشان گھاٹ میں دیپ روشن کریں گے۔ ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہو کر پندرہ منٹ کی خاموشی اختیار کریں گے۔

Recommended