عالمی

وزیر دفاع نے سعودی عرب، امریکہ اور عمان کے وفود سے ملاقات کی

دفاعی سکریٹری جناب گریدھر ارامانے نے 12 فروری 2023 کو بنگلورو میں ایرو انڈیا 2023 کے موقع پر تین دفاعی وفود کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی۔

سیکرٹری دفاع نے سعودی عرب کے صنعتی تعلقات کے جنرل منیجر انجینئر ترکی سعد سے ملاقات کی اور دو طرفہ دفاعی تعاون کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

جناب جیڈیجیا پی رائل، پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری برائے دفاع برائے ہند-بحرالکاہل سیکورٹی امور کی قیادت میں ایک امریکی وفد نے سفیر الزبتھ جونز،  امریکی سفارت خانے  کی  ناظم الامور اور میجر جنرل جولین چیٹر، یو ایس ایئر فورس کے ساتھ، دفاع کے سیکرٹری سے ملاقات کی۔

 موجودہ  اور مستقبل کے دفاعی تعاون سے متعلق امور کے وسیع سلسلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکہ کئی عہدیداروں، کمپنیوں اور ہوائی جہازوں کے ساتھ ایرو انڈیا میں حصہ لے رہا ہے۔

بعد ازاں سیکرٹری دفاع نے عمان کی  وزارت دفاع کے سیکرٹری جنرل عزت مآب   ڈاکٹر محمد ناصر الزابی کی قیادت میں عمان کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ جاری دفاعی تعاون کا جائزہ لیا گیا اور آپسی رابطوں کو مزید گہرا کرنے اور ان کے دائرہ کار کو بڑھانے کے ممکنہ مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago