عالمی

ایران میں مظاہرے جاری،یونیورسٹیوں میں کیا گیا زبردست احتجاج

تہران،28 نومبر(انڈیا نیریٹو)

ایرانی خاتون مہسا امینی کی موت کے بعد سے ایران میں مظاہرے جاری ہیں۔ متعدد یونیورسٹیوں میں زبردست احتجاج کیا گیا اور حکومت کے جابرانہ طرزعمل کی شدید مذمت کی۔ دارالحکومت تہران کی امیر کبیر یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں طلبہ نے حکام کی جانب سے اپنے متعدد ساتھیوں کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی دھرنا دے دیا۔

تہران کی علامہ طباطبائی یونیورسٹی میں بھی فیکلٹی آف آرٹس کے طلبہ نے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے کالج کو نارنجی رنگ کی علامتوں سے سجا دیا۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کی خبر رساں ایجنسی ’ھرانا‘ نے ’اصفہان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی‘ کے سینکڑوں طلباء کے مارچ کے مناظر بھی شائع کیے جو ایرانی حکام کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

دوسری طرف اسلامی تنظیموں کے طلبہ کی یونین نے تصدیق کی کہ تہران کی ’یونیورسٹی آف سائنس اینڈ کلچر‘ کے طلبہ نے صوبہ کردستان کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک مظاہرہ کیا اور صوبے میں سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں مظاہرین کے قتل کی شدید مذمت کی۔

البرز صوبے میں خوارزمی یونیورسٹی نے ایرانی صوبوں کے لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک طلبہ مارچ کا انعقاد کیا تھا جس میں مظاہرین نے حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔ ہفتہ کو رات گئے تک مظاہرے جاری رہے، اصفہان میں سٹیل اور لوہے کے کارخانے کے مزدوروں نے بھی مارچ کیا۔

مظاہرین نے صوبہ بوشہر کے شہر برزجان میں باسیج کے ہیڈکوارٹر کو بھی آگ لگا دی اور تہران کے جنوب میں قرچک میں قاسم سلیمانی کی تصویر کو نذر آتش کیا۔

Aamnah Farooque

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago