Categories: عالمی

ڈاکٹر جے شنکر نے بالی میں چینی وزیر خارجہ سے ملاقات کی، سرحدی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بالی، انڈونیشیا میں جی-20 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر، ہندوستانی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس۔ جے شنکر نے چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا، جس میں بھارت چین سرحد پر موجودہ کشیدگی بھی شامل ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بھارتی وزیر خارجہ ایس. جے شنکر اس وقت انڈونیشیا کے دورے پر ہیں۔ وہ یہاں جی-20 ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آئے ہیں۔ جے شنکر نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ دن کی شروعات بالی میں چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی ملاقات سے ہوئی۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس بات چیت میں دونوں وزرائے خارجہ نے ہندوستان چین سرحد کی صورتحال سمیت دونوں ممالک کے تمام زیر التوا مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ اس سال مئی میں بھی دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر جاری کشیدگی کے معاملے پر مذاکرات ہوئے تھے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
بدھ کو بالی میں ہونے والی بات چیت میں بھی یہی مسئلہ سرفہرست تھا۔ دونوں رہنماؤں نے سینئر فوجی کمانڈروں کی ملاقات کا اگلا دور جلد از جلد منعقد کرنے کا فیصلہ کیا۔ جے شنکر نے ٹویٹ میں لکھا کہ دیگر مسائل کے علاوہ انہوں نے چین میں زیر تعلیم ہندوستانی طلباء  کے مسائل کو بھی اٹھایا۔ اس کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان طیاروں کے آپریشن کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے روس-یوکرین جنگ کے بعد بدلتی ہوئی بین الاقوامی صورتحال اور <span dir="LTR">G-20</span>اجلاس پر اس کے اثرات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago