Urdu News

 بنگلورو کے کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر  پیلے اور ہرے ایناکونڈا، پیلے سروالے امیزون طوطے  برآمد

پیلے اور ہرے ایناکونڈا

  ………..ایک پختہ خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ آف ریوینو انٹلی جنس(ڈی آر آئی)کے افسران نے 22جنوری 2023 کو بنگلورو کے کیمپے گوڑا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بنکاک سے آنے والے ایک خاتون سمیت تین مسافروں کو روکا۔ پیلے اور ہرے ایناکونڈا

ان کے چیک-اِن سامان کی جانچ کرنے پر کرناٹک محکمہ جنگلات کے افسران کی مدد سے غیر-دیسی 18جانوروں(4پرائمیٹس اور 14رینگنے والے)کی برآمدگی ہوئی۔اِن میں سے 10 کو سی آئی ٹی ای ایس کے ضمیمہ IIمیں بھی شامل کیا گیا تھا۔جنگلی جانوروں سے متعلق تحفظاتی ایکٹ 1972(وقت وقت پر ترمیم شدہ)میں درج شدہ جنگلی جانوروں (ان کے حصوں اور مصنوعات سمیت)کی درآمد ممنوعہ ہے اور وہ نسلیں جو سی آئی ٹی ای ایس(بحران میں مبتلا جنگلی جانوروں کےنسلوں پر تجارت کے تعلق سے بین الاقوامی کانفرنس)میں فہرست بند ہے اور جو سی آئی ٹی ای ایس کے انتظامات کے تحت مذکورہ مسافروں کے ذریعے اسمگلنگ کئے جانے والے جانوروں کو کسٹمس ایکٹ 1962 کے التزامات کے تحت ضبط کرلیا گیا۔

ہندوستان میں انہیں اسمگل کرکے لانے والے چار افراد کو ہی اب تک گرفتار کیا گیا ہے۔اس معاملے میں مزید تفتیش کا کام جاری ہے۔

کرناٹک  محکمہ جنگلات کے افسران اور ڈبلیو سی سی بی چنئی سے تعینات ایک افسر. کے تعاون سے بعد میں کی گئی فوری کارروائی کے. نتیجے میں 48مختلف نسلوں کے 139دیگر جانوروں کی بھی برآمدگی ہوئی۔اس میں 34سی آئی ٹی ای ایس فہرست بند شامل ہیں۔اس طرح سے اسمگل کئے گئے جنگلی جانوروں کے لئے بنگلور میں واقع ایک فارم ہاؤس  جگہ کے طورپر استعمال کیا جاتا ہے۔مارچ 2021 کی توسیع شدہ وقت کی حد تک نہ تو جنگلی جانوروں کی اشیاء کی قانونی درآمد کا ثبوت دینے والا کوئی دستاویز اور نہ ہی ماحولیات ، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (وِلڈ لائف ڈویژن)،

رضاکارانہ انکشافی اسکیم کے تحت کوئی فائلنگ دستیاب تھی۔حالانکہ اسمگلنگ کے توسط سے غیر.  –دیسی جنگلی جانوروں کے ذرائع کے لئے مالیاتی لین دین کے ثبوت ، واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خرید –فروخت کاپتہ لگایا گیا ہے۔جنگلی جانوروں کے ضمن میں یہ بھی پایا گیا .کہ  جنہیں مذکورہ مقام سے برآمد اور ضبط کیا گیا ، مارچ 2021 کی توسیع شدہ ڈیڈ لائن تک ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کی رضاکارانہ انکشافی اسکیم کے تحت کوئی فائلنگ نہیں کی گئی ہے۔

پیلے اور ہرے ایناکونڈا، پیلے سروالے امیزون طوطے

برآمد کئے گئے جانوروں میں پیلے اور ہرے ایناکونڈا، پیلے سروالے امیزون طوطے نیل مانیٹر ریڈ فٹ کچھوا اِگواناس،. بال پائتھنس، ایلیگیٹر گار، یاکی بندر، گرگٹ، ریکوم ڈاگ، سفید سروالے پائنس وغیرہ. جیسی انتہائی نایاب اور ختم ہونے کے خطرے سے دوچار نسلیں شامل ہیں۔ انہیں بنر گھٹّا بایولوجیکل پارک کے حوالے کردیا گیا۔

ہندوستان میں انہیں اسمگل کرکے لانے والے چار افراد کو ہی اب تک گرفتار کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں مزید تفتیش کا کام جاری ہے۔ پیلے اور ہرے ایناکونڈا

تصویریں

 

 003.jpg005.jpg

Recommended