Categories: عالمی

سعودی عرب ایئر پورٹ پر ڈرون حملہ، ائیر پورٹ پر افرا تفری

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سعودی عرب کے جنوب مغرب میں واقع ایک ایئرپورٹ پر بم سے لدے ہوئے ڈرون کے ذریعہ حملہ کیا گیا ہے ۔ اس حملے میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں اور ایئرپورٹ پر کھڑے ایک مسافر طیارہ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ مملکت کے سرکاری ٹیلی ویزن نے اس کی جانکاری دی ہے ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف جاری جنگ کے درمیان سعودی عرب پر ہوا یہ سب سے تازہ حملہ ہے ۔ حالانکہ ابھی تک اس حملے کی کسی بھی تنظیم نے ذمہ داری نہیں لی ہے ۔ 2015 سے حوثی باغی سعودی عرب کی زیر قیادت اتحادی افواج سے جنگ لڑ رہے ہیں ۔ حوثی باغی اکثر سعودی عرب کے ایئرپورٹ کو نشانہ بناتے رہتے ہیں ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اس سے پہلے فروری میں یمن کے حوثی باغیوں نے جنوب مغربی سعودی عرب میں ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا کر حملہ کیا تھا ، جس سے وہاں کھڑے ایک مسافر طیارہ میں آگ لگ گئی تھی ۔ الخبریہ ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق فائربریگیڈ نے آگ پا قابو پالیا تھا ۔ اس حملے میں کوئی بھی ہلاک نہیں ہوا تھا ۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
سعودی عرب کے زیر قیادت فوجی اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی الملکی نے کہا تھا کہ اتحادی فورسیز نے حوثیوں کے ذریعہ سعودی عرب کی جانب بھیجے گئے بم سے لدے دو ڈرون طیاروں کا تباہ کردیا ۔ انہوں نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کو سعودی عرب کے جنوبی علاقہ میں عام آدمی کو نشانہ بنانے کیلئے جان بوجھ کر کی گئی کوشش قرار دیا تھا۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago