Categories: عالمی

افریقی ممالک میں مسلسل خشک سالی سے فصلیں تباہ، ایک کروڑ سے زائد افرادپر بھوک کی مار

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایتھوپیا، کینیا اور صومالیہ سمیت کئی افریقی ممالک میں ناکافی بارش کی وجہ سے فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ اس کی وجہ سے ایک کروڑ سے زیادہ لوگوں پر بھوک کی مار پڑرہی ہے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام نے اس اطلاع کے ساتھ وارننگ جاری کی ہے کہ 40 سال بعد ایسی خطرناک صورتحال پیدا ہوئی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اقوام متحدہ کی فوڈ سیکورٹی پر مرکوز ورلڈ فوڈ پروگرام کے مشرقی افریقہ کے علاقے کے علاقائی ڈائریکٹر مائیکل ڈنفورڈ نے کہا کہ افریقی ممالک جیسے ایتھوپیا، کینیا اور صومالیہ میں مسلسل خشک سالی نے پیداوار کو تباہ کر دیا ہے۔ مویشی مر رہے ہیں اور بھوکے لوگوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
خطے میں شدید خشک سالی کے باعث 1981 کے بعد پہلی بار صورتحال اتنی تشویشناک ہوئی ہے۔ پانی کا بحران تو ہے ہی،جانوروں کو چراگاہ بھی نہیں مل رہی۔ لو گوں کو گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے  جس کی وجہ سے علاقے میں باہمی تصادم بڑھ رہاہے۔ خشک سالی نے جنوبی اور جنوب مشرقی ایتھوپیا، جنوب مشرقی اور شمالی کینیا اور جنوبی وسطی صومالیہ میں چراگاہوں اور کسانوں کی آبادی کو متاثر کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
تشویشناک پہلو یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں بھی کم بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے جس کی وجہ سے صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔ اس وقت ایتھوپیا میں 57لاکھ، صومالیہ میں 29لاکھ اور کینیا میں 28 لاکھ افراد اس بحران کی وجہ سے بھوک کا شکار ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago