Categories: عالمی

کیوں ہے پاکستانی وزرا اور ملالہ یوسف زئی کو ہندوستان کے حجاب تنازع میں دل چسپی؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان بھارت کے کسی بھی گھریلو مسئلے میں  ہاتھ سینکنے  سے باز نہیں آتا۔ اب پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کرناٹک میں حجاب پہن کر اسکول جانے کے معاملے میں متنازع بیان دیا ہے۔ فواد کے علاوہ نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی حجاب پر جاری تنازع کو ’خوفناک‘ قرار دیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستان کے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ خوفناک ہے۔ وزیر اعظم مودی پر طنز کرتے ہوئے فواد نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ غیر مستحکم قیادت میں ہندوستانی معاشرہ تیزی سے زوال کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کسی دوسرے لباس کی طرح حجاب پہننا بھی ذاتی ترجیح کا معاملہ ہے۔ شہریوں کو آزادی سے اپنے فیصلے کرنے کا حق دیا جائے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
پاکستانی وزیر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بھی اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ ملالہ نے ٹویٹ کیا کہ حجاب پہننے والی لڑکیوں کو اسکولوں میں داخلے سے روکنا خوفناک ہے۔ کالج ہمیں حجاب اور پڑھائی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر زور دے رہے ہیں۔ خواتین کے کم  سے کم کپڑے پہننے پر اعتراضات کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ہندوستانی رہنما مسلم خواتین کو پسماندہ کرنا بند کریں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago