Categories: عالمی

افغانستان بحران کے دوران ، افغان جامعات میں دوبارہ تعلیم کا آغاز

افغانستان پر طالبان کے فتح کے بعد اور حکومت کی تشکیل نہ ہونے کے باوجود افغان دارالحکومت، قندھار اور ہیرات سمیت دیگر شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں تفصیلات کے مطابق افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد جامعات بھی کھل گئی ہیں کابل، قندھار اور ہیرات سمیت دیگر شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں شروع کی جاچکی ہیں افغانستان کے بعض تعلیمی اداروں میں لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان پردہ یا بورڈ لگا دیا گیا ہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، مناظر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طلبا تعلیم حاصل کرر رہے ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے سینئر رہنما نے کہا ہے کہ کلاس روم میں لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان پردے یا بورڈز قابلِ قبول ہیں، اس وقت افغانستان میں وسائل محدود اور افرادی قوت کی کمی ہے۔

طالبان کی جانب سے ٹوئٹر پر کہا گیا کہ اسلامی امارات نے پاکستان، ترکی، قطر، روس، چین اور ایران کو نئی حکومت کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

ادھر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ روس افغان حکومت کی حلف برداری تقریب میں شرکت اور طالبان حکومت کی معاونت کرے گا، لیکن صرف تب ہی جب حکومت سازی تمام دھڑوں کو ملا کر کی گئی ہو۔

طالبان نے کابل میں انسانی بنیادوں پر بین الاقوامی امداد کی اپیل کی ہے جیونیوز کے مطابق ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہدنے کہا ہے کہ بین الاقوامی امداد کی ضرورت ہے تاہم امداد شرائط سے پاک ہونی چاہئیں ادھر طالبان کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد افغانستان کی جامعات میں دوبارہ تعلیم کا آغاز ہوگیا کابل، قندھار اور ہرات میں طالبات کو الگ کلاسز میں پڑھانے یا کیمپس کے مخصوص مقامات تک محدود کرنے کی اطلاعات ہیں۔بعض کلاسز میں طلبہ اور طالبات کے درمیان پردہ بھی لگا دیا گیا ہے جس کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago