Categories: عالمی

کواڈ کانفرنس کے دوران چینی اور روسی بمبار طیارے جاپان کے آسمان پرکیوں لگے منڈلا نے؟

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جاپان میں جاری کواڈ سمٹ کے دوران چین اور روس کے بمبارطیاروں کو جاپانی آسمان پر منڈلاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ اس حوالے سے بین الاقوامی سطح پر کشیدگی پیدا ہونے کا خطرہ ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منگل کو چار فریقی سیکورٹی ڈائیلاگ (کواڈ) سربراہی اجلاس منعقد ہوا۔ امریکی صدر جو بائیڈن، بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البانی اس وقت کانفرنس میں شرکت کے لیے جاپان میں ہیں۔ ایسے میں جاپان کا سیاسی ماحول بہت پرجوش ہے۔ جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدو بھی ان رہنماؤں کے ساتھ سربراہی اجلاس کا حصہ ہیں۔ ان چاروں لیڈروں نے چوٹی کانفرنس کے دوران چین کے کردار پر سوالات اٹھائے تھے۔ ملاقات میں چین کی آمریت پر تشویش کا اظہار کرنے کے ساتھ اس کو روکنے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
اعلیٰ رہنماؤں نے چین کے ذریعہ پڑوسی ممالک کو پریشان کرنے کا معاملہ بھی اٹھایا۔ طے پایا کہ تمام ممالک مل کر چین کی تاناشاہی  کو روکنے کا راستہ تلاش کریں گے۔ اسی طرح روس کو لے کر بھی کواڈ جارحانہ تھا۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن پر تنقید کرتے ہوئے روس۔یوکرین جنگ کو عالمی مسئلہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پوتن ایک ثقافت کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ایسے میں روس اور چین پر عالمی رہنماؤں کے حملوں کے درمیان منگل کو دو چینی ایچ-6 بمبار اور دو روسی ٹی یو-95 بمبار طیارے جاپان کے اوپر منڈلاتے ہوئے نظر آئے۔ چین اور جاپان کے بمبار طیاروں کے ذریعے جاپان کو گھیرے میں لینے کی اطلاع ملتے ہی بین الاقوامی کشیدگی کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ دفاعی ماہرین بھی اس پیش رفت کو بین الاقوامی دھڑے بندی سے جوڑ کر دیکھ رہے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago