Categories: عالمی

اسرائیل کی جارحیت میں نرمی، غزہ پٹی میں جنگ بندی نافذ

اسرائیل کی جارحیت میں نرمی، غزہ پٹی میں جنگ بندی نافذ

غزہ پٹی میں جنگ بندی نافذ ہوگئی ہے۔ اِس طرح اسرائیل اور حماس کے درمیان اب تک کی شدید لڑائی کا سلسلہ بند ہوگیا ہے۔ مصر کی ثالثی میں جنگ بندی پر آج صبح سویرے سے عمل شروع ہوگیا ہے اور گیارہ دن سے جاری لڑائی ختم ہوگئی ہے۔

اسرائیل کی سیکورٹی کابینہ نے غزہ پٹی کے علاقے میں جنگ بندی کی منظوری دے دی تھی۔ اسرائیل کی سیکورٹی کابینہ نے کہاکہ اُس نے ثالثی کرنے والے مصر کی تجویز کردہ غزہ میں باہمی اور غیر مشروط عارضی جنگ بندی کے حق میں اتفاقِ رائے سے ووٹ دیا۔ اُدھر حماس کے ایک اہلکار نے میڈیا کو بتایا کہ جنگ بندی دوطرفہ اور ایک ساتھ ہوگی۔

عارضی جنگ بندی شروع ہونے کے فوراً بعد فلسطینی لوگ غزہ کی سڑکوں پر نکل آئے۔ اسرائیل اور حماس دونوں ہی نے اِس تنازع میں کامیابی کا دعویٰ کیا ہے۔

مصر نے کہاہے کہ وہ جنگ بندی کی نگرانی کے لیے دو وفود وہاں بھیجے گا

غزہ میں محکمۂ صحت کے اہلکاروں کے مطابق 10 مئی کو لڑائی شروع ہونے کے بعد سے فضائی بمباری میں 240 فلسطینی مارے گئے ہیں اور ایک ہزار 900 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں 65 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں۔

اُدھر اسرائیل نے کہا ہے کہ اُس نے غزہ میں کم از کم 160 لڑاکوؤں کو ہلاک کیا ہے۔ حکام نے اسرائیل میں راکٹ حملوں میں 12 افراد کے ہلاک ہونے کی بات کہی ہے، جب کہ سیکڑوں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago