Categories: قومی

مرکزی سرکار ویکسین سپلائی کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے: وزیر اعظم

مرکزی سرکار ویکسین سپلائی کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے: وزیر اعظم

وزیراعظم نریندر مودی نے کووڈ ویکسین کو برباد ہونے سے بچانے کی ضرورت اجاگر کی ہے اور کہاہے کہ ویکسین کی ایکڈوز  کی بربادی کا مطلب ایک زندگی کو بچانے کے لیے ضروری ڈھال فراہم نہ کرپانا ہے۔وزیراعظم نے کل کووڈ-19 صورت حال کے بارے میں 10 ریاستوں کے ضلع عہدیداروں کے ساتھ گفتگو کی۔انہوں نے کہاکہ سرکار ٹیکوں کی سپلائی برقرار رکھنے کی خاطر لگاتار کام کر رہی ہے۔

وزیراعظم نے کووڈ-19 عالمی وبا سے پیدا چیلنجوں سے مؤثر طور پر نمٹنے کی خاطر لگاتار اختراعی اور سرگرم طور طریقے اور حکمت عملی اپنائے جانے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ وائرس لگاتار اپنی شکل بدل رہا ہے اور سائنسداں اپنا روپ بدلنے والے وائرس سے نمٹنے کے لیے کام کر ہے ہیں۔

جناب مودی نے کہاکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے تناظر میں اپنی شکل بدلنے والا وائرس، بالغ افراد کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے بھی باعث تشویش ہے۔ انہوں نے ریاستوں کی انتظامیہ اور ضلع عہدیداروں سے کہاکہ وہ اِس متعدی بیماری کی سنگین نوعیت کے تعلق سے معلومات کا جائزہ لے کر اِس چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے تیاری کریں۔

کووڈ کے تعلق سے احتیاطی اقدامات پر عمل کیے جانے پر زور دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ کووڈ-19 کے خلاف لڑائی میں مناسب احتیاط برتنا ایک بڑا ہتھیار ہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ ہماری ترجیح زندگی بچانے کے ساتھ ساتھ زندگی کو سہل بھی بنانا ہے۔ جناب مودی نے کہاکہ غریب لوگوں کیلئے مفت راشن اور دیگر ضروری رسد کے لیے سہولیات ہونی چاہئیں۔ وزیراعظم نے کالا بازاری روکنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago