Categories: عالمی

ابراہیم رئیسی نے ایران کے نئے صدر کا حلف اٹھا لیا

امریکہ کی جانب سے عائد پابندیوں کو ہٹانے اور پڑوسی ممالک سے رشتے بہتر کرنے کے لیے کریں گے کام: رئیسی

تہران،06اگست(انڈیا نیرٹیو)

ایران کے کٹر قدامت پسند سابق جج ابراہیم رئیسی نے جون میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ایران کے نئے صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔جون کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی شرح انتہائی کم رہی تھی، جب کہ مقابلے میں حصہ لینے کے خواہش مند متعدد اہم امیدواروں کو پہلے ہی نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔

رئیسی نے جمعرات کے روز صدارت حلف اٹھاتے ہوئے کہا، "میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری مذہب اور انتظامیہ اور آئین کی حفاظت کا حلف اٹھاتا ہوں۔حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرنے والوں میں افغانستان کے صدر اشرف غنی، عراق کے صدر برھم صالح اور یورپی یونین کے خارجہ امور کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل انرکی مورا بھی شامل تھے۔حماس کے لیڈر اسماعیل ھنیہ اور حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نعیم قاسم بھی اس موقع پر موجود تھے۔رئیسی نے ایک ایسے موقع پر ایران کی صدارت سنبھالی ہے جب ایران کو بڑے پیمانے پر اقتصادی مشکلات کا سامنا ہے جن میں امریکہ کی عائد کردہ پابندیاں بھی شامل ہیں۔

رئیسی نے اپنی ایک تقریر میں امریکہ کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کو 'ظالمانہ' قرار دیا تھا اور کہا تھا وہ انہیں ختم کروانے کی کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ 'ملک کی معیشت کو غیرملکیوں کی خواہش کے تابع' ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔امریکہ نے ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے بدلے پابندیوں میں نرمی کے بین الاقوامی معاہدے سے نکلنے کے بعد ایران پر 2018 کے شروع میں پابندیاں لگا دی تھیں۔دونوں فریقوں کے درمیان نئے سمجھوتے کے ذریعے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کی جانب لوٹنے سے متعلق بالواسطہ بات چیت ہو چکی ہے۔ایران کو کرونا وائرس کی وبا کے شدید دباؤ کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے جہاں اس ہفتے ریکارڈ تعداد میں نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago