Categories: عالمی

مصر، اردن اور عراق کا علاقائی اتحاد کو مستحکم کرنے کا اعلان

بغداد،29جون(انڈیا نیرٹیو)

مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، اردن کے شاہ عبداللہ دوئم اور عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے سہ فریقی سربراہی کانفرنس میں سکیورٹی، معیشت، توانائی، سرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ اور مشرق وسطی کے بحران سمیت متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔عبدالفتاح السیسی کا کسی مصری صدر کا عراق کا گزشتہ تین عشروں کے درمیان یہ پہلا دورہ بھی تھا۔ سن 1990میں اس وقت کے عراقی صدر صدام حسین کی طرف سے کویت پر حملہ کے بعد مصر اور عراق کے درمیان تعلقات منقطع ہوگئے تھے۔ تاہم حالیہ برسوں میں دونوں ملکوں کے مابین تعلقات میں بہتری آئی ہے اور دونوں ملکوں کے عہدیداروں نے ایک دوسرے کے یہاں دورے بھی کیے ہیں۔ دوسری طرف اردن کے شاہ نے آخری مرتبہ سن 2019 میں عراق کا دورہ کیا تھا جو گزشتہ دس برسوں کے دوران ان کا بغداد کا پہلا دورہ تھا۔

تینوں ملکوں کے سربراہوں کی میٹنگ کے بعد عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ میٹنگ میں مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی۔ جن میں اقتصادی اور سیاسی تعاون، بڑے پیمانے پر صنعتی پروجیکٹووں اور میڈیسن اور زرعی کیڑے مار دواؤں کی تجارت جیسے امور شامل تھے۔تینوں رہنماوں نے شام کے بحران، اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم اور یمن میں تصادم جیسے علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔توانائی کے شعبے میں تعاون بشمول اردن کے راستے عراق اور مصر کے درمیان گیس ٹرانسمیشن نیٹ ورک کے امکانات پر بھی بات کی گئی۔ فی الوقت عراق گیس اور بجلی کی اپنی گھریلو ضرورت کو پورا کرنے کے لیے بڑی حد تک ایران پر انحصار کرتا ہے۔تینوں رہنماووں نے کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پیدا اقتصادی بحران کے مدنظر تجارت کو فرو غ دینے کے لیے سرحدوں کو کھولنے کی ضرورت پر بھی گفتگو کی۔

اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے بتایا کہ ایتھوپیا کے عظیم الشان نشا? ثانیہ ڈیم پروجیکٹ پر بھی بات چیت ہوئی۔ مصر کو خطرہ ہے کہ اس ڈیم کی تعمیر سے اس کی پانی کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے۔ایمن صفادی نے مزید بتایا کہ تینوں ملکوں نے شام کے بحران کا سیاسی حل تلاش کرنے اور پناہ گزینوں کی واپسی سے بھی اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا،”تینوں رہنماوں کی جانب سے واضح پیغام یہ تھا کہ ہمیں ان چیلنجز کا ایک ساتھ مل کر مقابلہ کرنا چاہئے۔"میٹنگ کے بعد جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملکوں نے سکیورٹی کی اہمیت اور دہشت گردی، منشیات اسمگلنگ اور سائبرجرائم پر قابو پانے کے لیے انٹلیجنس شراکت سے بھی اتفاق کیا۔

اس دوران مصر کے ایوان صدر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے، ”تینوں لیڈروں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی امور بہ شمول تنازع فلسطین،دہشت گردی سے نمٹنے اور اقتصادی تعاون سے متعلق امورپر تبادلہ خیال کیا ہے۔"بیان میں مزید کہا گیاہے،”بات چیت میں ان رہنماوں نے زیادہ اہمیت کے حامل علاقائی امور کے بارے میں تینوں ممالک کے درمیان مشاورت اور روابط کو مزید مربوط بنانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔"

مصطفیٰ الکاظمی، عبدالفتاح السیسی اور عبداللہ دوئم کے درمیان پہلا سہ فریقی اجلاس گزشتہ سال عمان میں ہوا تھا۔ ان کے درمیان اپریل میں اس سلسلے کا دوسرا اجلاس منعقد ہونا تھا مگر مصر میں ٹرین کے تباہ کن حادثے کے بعد اسے موخر کردیا گیا تھا۔اتوار کے روز ہونے والی سربراہی میٹنگ میں گوکہ کوئی نیا معاہدہ نہیں ہوا تاہم اس ملاقات کو بڑی حد تک خطے میں ایران کے اثرات کو کم کرنے کی کوشش کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago