Categories: تفریح

فرحان اختر کی فلم ‘ طوفان ‘ کاٹریلر 30 جون کو ریلیز ہوگا

فرحان اختر کی فلم ' طوفان ' کاٹریلر 30 جون کو ریلیز ہوگا

فرحان اختر کی آنے والی فلم 'طوفان' زیربحث ہے۔ یہ ایک اسپورٹس ڈرامہ فلم ہے۔ اس فلم میں فرحان کے ساتھ پریش راول اور مرنال ٹھاکر مرکزی کردار میں ہیں۔ فلم کا نیا پوسٹر پیر کو جاری کیا گیا۔ فلم کے اس نئے پوسٹر کے ساتھ ہی فلم کے ٹریلرکی ریلیز کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ اداکار فرحان اختر نے فلم کے نئے پوسٹر کو ٹویٹر پر شیئر کیا اور اس کے ٹریلر کی ریلیز کی تاریخ کا انکشاف کیا۔

پوسٹر میں فرحان اختر اورمرنال ٹھاکر رنگ کے اندر رومانوی انداز میں نظر آرہے ہیں۔ فلم میں فرحان اختر باکسر کے کردار میں نظر آئیں گے۔ اس کے لیے فرحان نے بھی بہت محنت کی ہے۔ پریش راول فرحان اختر کے کوچ کے کردار میں ہوں گے۔ فلم کا ٹریلر 30 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔

فلم کے ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرہ ہیں۔ فلم 'بھاگ ملکھا بھاگ' کے بعد ہدایتکار راکیش اوم پرکاش مہرہ کے ساتھ فرحان کی دوسری فلم ہے۔ رتیش سیدوانی ، راکیش اوم پرکاش مہرہ اور فرحان اختر مشترکہ طور پر اس فلم کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس سے قبل یہ فلم 21 مئی کو ریلیز ہونے والی تھی ، لیکن ملک میں بڑھتی ہوئی کورونا وبا کی وجہ سے فلم کی ریلیز کی تاریخ ملتوی کردی گئی۔ اب یہ فلم 16 جولائی کو ایمیزون پرائم ویڈیو میں پیش کی جائے گی۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago