Categories: عالمی

مصری وزیراوقاف کا حج سے متعلق سعودی فیصلے کی حمایت کا اعلان

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قاہرہ،13جون(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
مصری وزیر برائے اوقاف محمد مختار جمعہ نے ہفتے کے روز ایک بیان میں سعودی عرب کے اس فیصلے کی حمایت کی ہے جس میں رواں سال فریضہ حج کو مملکت کے اندر موجود مقیم مسلمانوں اور مقامی شہریوں تک محدود کرنے کے ساتھ حجاج کی تعداد ساٹھ ہزار مقرر کی ہے۔مصری وزیر اوقاف کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے رواں سال حج سے متعلق انتظامی فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ہم اس فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سال حج کے سلسلے میں سعودی عرب کا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ کے عزم کا ثبوت ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ میں زندگی کی حفاظت کے مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے مملکت سعودی عرب کے اس سال حج کو محدود رکھنے کے فیصلے کی حمایت اوراس کا خیر مقدم کرتا ہوں۔ موجودہ کرونا وبا میں حج سے متعلق اس سے بہتر اور کوئی فیصلہ نہیں ہو سکتا۔مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی علام نے بھی رواں سال فریضہ حج سے متعلق سعودی عرب کے وضع کردہ طریقہ کار کی حمایت کی ہے۔خیال رہے کہ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے امسال فریضہ حج کی ادائیگی اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
وزارت کے اعلان کے مطابق ’سال رواں کے حج میں صرف 60 ہزار شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو فریضے کی ادائی کی اجازت ہوگی‘۔’دنیا بھر میں کورونا وبا کی صورتحال اور وائرس کی نئی شکلیں ظاہر ہونے کے باعث فریضے کی ادائیگی اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔وزارت نے کہا ہے کہ ’18 سال سے 65 سال کی عمر کے ان عازمین کو حج کی اجازت ہوگی جنہوں نے کورونا ویکسین لگوا رکھی ہے‘۔’وزارت و عمرہ اس بات پر زور دیتی ہے کہ سعودی حکومت کے نزدیک عازمین حج کی سلامتی اولین ترجیح ہے، انسانی جانوں کی سلامتی کا تحفظ اسلامی شریعت کا بھی اولین اصول ہے‘۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago