Urdu News

پانچ ملکوں کے سفیروں نے صدر جمہوریہ ہند کو اسناد پیش کیں

صدر جمہوریہ ہند 5 سے 8 اگست تک تمل ناڈو اور پڈوچیری کا دورہ کریں گی

پانچ ملکوں کے سفیروں نے صدر جمہوریہ ہند کو اسناد پیش کیں

صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج (24 مارچ 2023) راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں ہنگری، ماریشس، کرغز جمہوریہ، پرتگال اور موریتانیہ کے سفیروں / ہائی کمشنروں سے ان کی اسناد قبول کیں۔ جنہوں نے اپنی اسناد پیش کیں ان میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

1.       ہنگری کے سفیر، عزت مآب جناب استوان سابو

2.       جمہوریہ ماریشس کے ہائی کمشنر ، عزت مآب جناب  ہیمندویال دیلّم

3.       کرغز جمہوریہ کے سفیر، عزت مآب جناب عسکر بیشیموف

4.       پرتگال کے سفیر ، عزت مآب جناب جواؤ مینوئل مینڈیس ربیرو ڈی المیڈا

5.       اسلامی جمہوریہ موریتانیہ کے سفیر، عزت مآب جناب محمد احمد سالم محمد رارا

Recommended