Categories: عالمی

ترکی میں آگ لگنے کے واقعات پر اردغان برہم

انقرہ،یکم اگست (انڈیا نیرٹیو)

ترک صدر رجب طیب اردغان نے ملک میں آگ لگنے کے واقعات میں ممکنہ سازش پر برہمی کا اظہار کیا۔خبر ایجنسی کے مطابق رجب طیب اردوان نے متاثرہ علاقوں کے دورے کیے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اشارے ملے ہیں کہ آگ لگنے کے واقعات کے پیچھے کوئی سازش ہے۔ترک صدر نے کہا کہ اگر یہ ثابت ہوا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے تو سازشی عناصر کا سینہ چیر دیں گے، چاہے اس کی کچھ بھی قیمت دینا پڑے۔

واضح رہے کہ ترکی کے جنوبی علاقوں میں آتشزدگی کے باعث اب تک دو فائر فائٹرز سمیت 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ خیال رہے ترکی کی میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا تھا کہ ملک میں خوفناک آتشزدگی کے تخریبی عناصر کار فرما ہیں اور یہ کہ آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی ہے۔

ترکی کے جنگلات میں کئی مقامات پر آگ بھڑک اٹھی، سات افراد ہلاک

شدید گرمی کی وجہ سے ان دنوں ترکی کے جنگلات میں بڑے پیمانے پر آگ لگی ہوئی ہے۔ مرسین اور انطالیہ میں آتشزدگی سے کم از کم سات افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آگ کے ان واقعات کی وجہ سے بحیرہ روم کے ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت اوسط سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے۔ توقع ہے کہ انطالیہ میں درجہ حرارت 43 سے 47 ڈگری سیلسیس تک پہنچ جائے گا۔

ترکی کے ان جنگلات میں آگ کا دھواں 150 کلومیٹر دور قبرص کے جزیرے کو متاثر کر رہا ہے۔ اس بار آگ پہلے سے زیادہ بڑے علاقے میں پھیل گئی ہے۔ سرکاری طور پر اب تک ملک میں آگ لگنے کے 98 واقعات ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 88 مقامات کو کنٹرول کیا گیا ہے۔ موصولہ معلومات کے مطابق اس وقت ساحلی صوبوں جیسے ترکی کے جنوبی حصے میں ادانا، عثمانیہ، انطالیہ، مرسین میں آتشزدگی کے زیادہ واقعات رونماہوئے ہیں۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago