Categories: عالمی

افغانستان کے قندھار ایئرپورٹ پر راکٹ حملہ، تمام پروازیں معطل

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
کابل،یکم اگست(انڈیا نیرٹیو)</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
عسکریت پسند تنظیم طالبان نے گزشتہ شب افغانستان کے جنوبی علاقے میں قندھار ایئرپورٹ پر راکٹ سے حملہ کیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ایئر پورٹ کے سربراہ مسعود پشتون کے حوالے سے بتایا کہ ایئر پورٹ پر کم از کم 3 راکٹ داغے گئے۔ جس کی وجہ سے تمام پروازیں معطل کر دی گئیں۔ خیال رہے کہ امریکہ کے فوجی انخلا کے بعد سے طالبان کی جانب سے ملک بھر میں حملے کئے جا رہے ہیں اور ملک کے ایک بڑے حصہ پر ان کا قبضہ ہو گیا ہے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
ایئر پورٹ کے سربراہ مسعود پشتون نے اے ایف پی کو بتایا، "رات کے وقت ہوائی اڈے پر تین راکٹ داغے گئے۔ ان میں سے دو رن وے سے ٹکرا گئے۔ رن وے کی مرمت کا کام جاری ہے اور توقع ہے کہ اتوار سے ہوائی اڈہ پھر سے آپریشنل ہو جائے گا۔“کابل میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایک اہلکار نے راکٹ حملے کی تصدیق کی ہے۔ طالبان نے ہفتوں سے قندھار کے مضافات پر بار بار حملے کیے ہیں، جس سے یہ خدشہ پیدا ہو گیا ہے کہ باغی صوبائی دارالحکومت پر قبضہ کرنے کی کگار پر ہیں۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
قندھار کا ہوائی اڈہ افغانستان کے دوسرے سب سے بڑے شہر پر طالبان کا قبضہ ہونے سے روکنے کے لیے ضروری رسد اور فضائی مدد فراہم کرنے کے حوالہ سے انتہائی اہم ہے۔افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کا عمل شروع ہونے کے بعد سے طالبان لگاتار پیش قدمی کر رہے ہیں اور کئی شہروں پر قبضہ کر چکے ہیں۔ طالبان قندھار پر بھی قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ابھی تک افغان فورسز کے کنٹرول میں ہے۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago