Categories: عالمی

یورپی یونین کا فلسطین میں جاری جنگ بندی کا مطالبہ

یورپین یونین کی جانب سے فلسطینی علاقوں میں جاری ہر طرح کے تشدد کے خاتمے کی اپیل کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔یورپین یونین کی جانب سے یہ مطالبہ یورپین وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد منگل کی شام دیر گئے یورپین خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مطالبہ صرف کہنے کے لیے نہیں بلکہ عملی جنگ بندی کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ نہ صرف شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے بلکہ جنگ زدہ غزہ میں لوگوں تک امدادی کاموں کی رسائی ہو سکے۔انہوں نے کہا کہ جنگ زدہ غزہ میں گذشتہ دنوں ہونے والے تشدد کے واقعات میں خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد ہلاک اور زخمی ہوئی ہے، یہ ناقابل قبول ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم حماس کے راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کی مکمل حمایت کرتے ہیں لیکن اس کے ساتھ ہی اس جواب کو مناسب اور انسانی ہمدردی کے قانون کے دائروں کے احترام کے اندر ہونا چاہیے۔

یورپین خارجہ امور کے سربراہ نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس کے ساتھ ہی یورپی یونین پہلے ہی کی طرح مقدس مقامات کی مکمل حیثیت کا احترام کرنے اور عبادت کے حق کو برقرار رکھنے کے علاوہ شیخ جراح کے علاقے سے فلسطینیوں کی بے دخلی کو روکنے کی کوششوں کا مطالبہ بھی کرتے ہیں۔انہوں نے اپنی گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل کے دفاع کے حق کو تسلیم کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کی سلامتی و تحفظ کے حق کی بات بھی کرتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ اسرائیل اور فلسطین کی سلامتی کے لیے ایک حقیقی سیاسی حل درکار ہے کیوں کہ صرف ایک حقیقی ٹھوس سیاسی حل ہی امن لا سکتا ہے، اس کے لیے ایک شائستہ سیاسی ماحول کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔

جوزپ بوریل نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ ہماری پہلی ترجیح تشدد کو روکنا اور جنگ بندی پر عملدرآمد کرنا ہے، ہمیں اعتماد سازی کے اقدامات کو فروغ دے کر لوگوں کے حالات زندگی کو بہتر بنانا اور امن کے عمل کے آغاز کے لیے ایسے ممکنہ راستے کو کھولنا ہے جو بہت طویل عرصے سے تعطل کا شکار ہے۔قبل ازیں انہوں نے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں فلسطین کے مسئلے پر موجود اختلاف کو نہیں چھپایا۔ انہوں نے کسی بھی ممبر ملک کا نام لیے بغیر بتایا کہ 27 میں سے 26 ممالک جو گفتگو انہوں نے کی ہے وہ اس کے حامی ہیں لیکن سفارتی اور سیاسی ذرائع نے اسرائیل کی کھلم کھلا حمایت کرنے والے ملک کے طور پر ہنگری کو شناخت کیا ہے۔

اسرائیل فلسطین تصادم خطے کو غلط سمت میں دھکیل رہا ہے:سعودی وزیر خارجہ

سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین تصادم خطے کو غلط سمت میں دھکیل رہا ہے۔فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ ہم پائیدار امن کے راستے کو مزید مشکل بنارہے ہیں۔ تصادم انتہا پسندوں کو مضبوط بنا رہا ہے۔ ہمیں فریقین کے درمیان بات چیت کی حوصلہ افزائی کے لیے مل کر کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے تشدد کے خاتمے اور پھر حتمی حل کے لیے کام کرنا ہے۔ حتمی حل فلسطینی ریاست کا قیام ہے جس کا دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس ہو۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

1 year ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

1 year ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

1 year ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

1 year ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

1 year ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

1 year ago