نکوسیا، 30 دسمبر (انڈیا نیریٹو)
ہندوستان اور سائپرس کے درمیان دفاعی اور فوجی تعاون سمیت تین معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ یہ معاہدے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اپنے سائپرس ہم منصب لوآنس کاسوئولیڈیس کے ساتھ کیا۔ ساتھ ہی دوطرفہ تعلقات اور یوکرین کے بحران جیسے باہمی اور عالمی دلچسپی کے امور پر بھی بامعنی گفتگو کی۔
جے شنکر سائپرس کے اپنے پہلے سرکاری دورے پر یہاں بروز جمعرات پہنچے ہیں۔ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ جے شنکر نے دورے کے دوران اپنے سائپرس ہم منصب کاسوئولیڈیس سے ملاقات کی اور دفاعی اور فوجی تعاون کے ایک معاہدے پر دستخط کیے۔ اس کے علاوہ امیگریشن اور نقل و حرکت سے متعلق خط کے ساتھ ہی سائپرس کی بین الاقوامی شمسی اتحاد (آئی ایس اے) میں شمولیت کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ دونوں رہنماؤں نے عالمی امن، آزادی اور جمہوریت پر بھی اپنے خیالات مشترک کئے۔
کاسوئولڈیس نے کہا کہ ہندوستان اور سائپرس لوگوں کے رابطے کو مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ جے شنکر اور کاسوئولڈیس نے دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ یوکرین کے تنازعہ اور افغانستان کی صورتحال جیسے کئی عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔
جے شنکر نے کہا کہ وزیر خارجہ کے طور پر یہاں سرکاری دورے پر آنا خوشی کی بات ہے اور یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہم نے سفارتی تعلقات کے 60 سال مکمل کر لیے ہیں۔ یہ خاص طور پر فخر اور خوشی کی بات ہے کہ میں اس موقع پر یہاں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سائپرس ہم منصب سے ملاقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہندوستان اپنے دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور سائپرس کی شراکت داری انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ اس کی جڑیں جمہوریت، تنوع، تکثیریت اور قانون کی حکمرانی کے احترام کی ہماری مشترکہ اقدار میں پیوست ہیں۔
جے شنکر نے ہندوستان کی جی-20 چیئرمین شپ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ نئی دہلی کی کوشش ہے کہ بات چیت میں زیادہ سے زیادہ ممالک کو شامل کیا جائے۔ سائپرس کے اپنے تین روزہ دورے پر وزیر خارجہ جے شنکر نے ایوان نمائندگان کی اسپیکر انیتا ڈیمیٹریو سے بھی ملاقات کی۔
رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…
مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…
جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…
شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…
زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…
سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…