Categories: عالمی

الوداع شنزو آبے، جاپان نے دی آخری وداعی

<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کی منگل کی  دوپہر ایک بجے (مقامی وقت کے مطابق) آخری رسومات ادا کی گئیں۔ انہیں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ آنجہانی لیڈر کی روح کی تسکین کے لئے مرکزی ٹوکیو کے جوجوجی مندر میں دعائیہ اجلاس منعقد ہوا۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
لوگوں نے ملک کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزیر اعظم آبے کو آخری وداعی  دی۔ حال ہی میں انہیں نارا شہر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ سیکڑوں شہری آبے کو آخری خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جوجوجی مندر پہنچے۔ لوگوں نے نم آنکھو ں سے قائد مرحوم کی جسد خاکی پر پھول چڑھائے۔</p>
<p dir="RTL" style="text-align: justify;">
آبے کے جسد خاکی  کو پیر کی شام جوجوجی مندر لے جایا گیا۔ آخری رسومات میں  میں اہل خانہ، قریبی دوست اور بعض سیاسی رہنما شریک تھے۔جوجوجی مندر پہنچنے سے پہلے آبے کے جسد خاکی  کو دارالحکومت کے سیاسی مرکز ناگاٹاچو لے جایا گیا۔ یہاں لوگوں نے ڈائٹ بلڈنگ میں ان کے آخری دیدار کئے۔ آبے پہلی بار 1993 میں ایک نوجوان پارلیمنٹرین کے طور پر اس عمارت میں داخل ہوئے تھے۔ اس دفتر سے انہوں نے وزیر اعظم کے طور پر دو ادوار میں ملک کی قیادت کی۔ جاپانی حکومت کو آبے کی موت کے بعد 259 ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے 1,700 سے زیادہ تعزیتی پیغامات موصول ہوئے ہیں۔</p>

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago