Urdu News

الوداع شنزو آبے، جاپان نے دی آخری وداعی

الوداع شنزو آبے، جاپان نے دی آخری وداعی

جاپان کے سابق وزیر اعظم شنزو آبے کی منگل کی  دوپہر ایک بجے (مقامی وقت کے مطابق) آخری رسومات ادا کی گئیں۔ انہیں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ آنجہانی لیڈر کی روح کی تسکین کے لئے مرکزی ٹوکیو کے جوجوجی مندر میں دعائیہ اجلاس منعقد ہوا۔

لوگوں نے ملک کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزیر اعظم آبے کو آخری وداعی  دی۔ حال ہی میں انہیں نارا شہر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ سیکڑوں شہری آبے کو آخری خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جوجوجی مندر پہنچے۔ لوگوں نے نم آنکھو ں سے قائد مرحوم کی جسد خاکی پر پھول چڑھائے۔

آبے کے جسد خاکی  کو پیر کی شام جوجوجی مندر لے جایا گیا۔ آخری رسومات میں  میں اہل خانہ، قریبی دوست اور بعض سیاسی رہنما شریک تھے۔جوجوجی مندر پہنچنے سے پہلے آبے کے جسد خاکی  کو دارالحکومت کے سیاسی مرکز ناگاٹاچو لے جایا گیا۔ یہاں لوگوں نے ڈائٹ بلڈنگ میں ان کے آخری دیدار کئے۔ آبے پہلی بار 1993 میں ایک نوجوان پارلیمنٹرین کے طور پر اس عمارت میں داخل ہوئے تھے۔ اس دفتر سے انہوں نے وزیر اعظم کے طور پر دو ادوار میں ملک کی قیادت کی۔ جاپانی حکومت کو آبے کی موت کے بعد 259 ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے 1,700 سے زیادہ تعزیتی پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

Recommended