عالمی

فن لینڈ ہوگا نیٹو کا 31 واں رکن ملک،نیٹو کا یہ فیصلہ کیا گل کھلائے گا؟

برسیلز، 4 اپریل (انڈیا نیرٹیو)

 نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے سربراہ جینز اسٹولٹین برگ نے کہا کہ فن لینڈ منگل کو دنیا کے سب سے بڑے فوجی اتحاد کا 31 واں رکن بن جائے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فن لینڈ کا پڑوسی سویڈن بھی آنے والے مہینوں میں نیٹو میں شامل ہو سکتا ہے۔

نیٹو کے سکریٹری جنرل اسٹولٹین برگ نے پیر کو یہاں نیٹو کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ یہ ایک تاریخی ہفتہ ہے، کل سے فن لینڈ فوجی اتحاد کا مکمل رکن بن جائے گا۔

اس کے بعد ہم فن لینڈ کو بھی ایسا کرنے کی دعوت دیں گے۔ فن لینڈ کا جھنڈا شامل کرنے کے لیے پرچم کشائی کی تقریب منگل کی سہ پہر نیٹو کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد کی جائے گی۔

فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینستو اور اور وزیر دفاع اینٹّی کیکونین کے علاوہ وزیر خارجہ پکّا ہاسٹو تقریب میں شرکت کریں گے۔ ہاوسٹو نے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔

فن لینڈ کے لیے اجلاس کا سب سے اہم مقصد یوکرین کے لیے نیٹو کی حمایت پر زور دینا ہو گا، کیونکہ روس اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہم یورو-اٹلانٹک خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

نیٹو کے تمام 30 ممالک نے فن لینڈ اور سویڈن کے الحاق کے پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں۔ حالانکہ ترکی اور ہنگری نے کئی مہینوں تک نیٹو کی توسیعی مشق کو روک دیا، تاہم دونوں نے بالآخر فن لینڈ پر اتفاق کیا۔

ترکی نے انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے دونوں ممالک سے ضمانتیں اور یقین دہانیاں مانگی تھیں۔ ہنگری کا مطالبہ بھی اس سے مختلف نہیں ہے۔ نیٹو میں شامل ہونے کے لیے تمام رکن ممالک کی حمایت ضروری ہے۔

آئی این بیورو

Recent Posts

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ پر شائقین کا ردعمل

رجنی کانت کی ’جیلر‘ جمعرات کو ریلیز ہوئی۔ فلم کو پہلے دن سینما گھروں میں…

9 months ago

کشمیر میں’میری ماٹی، میرا دیش‘مہم کے تحت متعدد تقریبات منعقد

مضمون نگار: زبیر قریشی میری ماٹی، میرا دیش مہم نے وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع…

9 months ago

یُگ پریورتن: جموں و کشمیر کا تبدیلی کا سفر

جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں تنظیم نو کے بعد ہونے والی اہم تبدیلیوں…

9 months ago

بھارت کے نقشے کی تصویر کا قالین بُننے والا کشمیری قالین باف محمد مقبول ڈار سے ملیں

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ سے تعلق رکھنا والا محمد مقبول ڈار نامی قالین…

9 months ago

زعفران کی آسمان چھوتی قیمت کشمیر کے کسانوں کے چہروں پر لے آئی مسکراہٹ

زعفران کی جی آئی ٹیگنگ کے بعد، کسانوں نے اس کی پیداوار میں اضافہ کیا…

9 months ago

لال چوک پر تجدید شدہ کلاک ٹاور سری نگر کے قلب میں لندن کی جھلک کررہا ہے پیش

سری نگر میں، لال چوک پر نئے تجدید شدہ تاریخی کلاک ٹاور ایک خوشگوار حیرت…

9 months ago